CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   اور ہر آن ہی پلکوں پہ بٹھایا تم نے..nauha bibi sakeena (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131705-nauha-bibi-sakeena.html)

alphabravo Monday, September 19, 2022 10:39 AM

اور ہر آن ہی پلکوں پہ بٹھایا تم نے..nauha bibi sakeena
 
[size="5"]نوحہ .
(سید اقبال رضوی شارب )

ظلم بڑھ جاتا ہے کرتے ہیں جو نالے بابا
نیند بھی آتی نہیں خوف کے مارے بابا

مجھکو کس پیار سے سینے پہ سلایا تم نے
اور ہر آن ہی پلکوں پہ بٹھایا تم نے
لطف کتنا مری باتوں کا اٹھایا تم نے

کون ہے جو مجھے اس طرح سنبھالے بابا

جب بھی میں شمر کے قدموں کی ہوں آہٹ سنتی
سوچتی ہوں کہ کبھی ظلم کی حد بھی ہوگی
میرے رخساروں پہ کب بند اذیت ہوگی

سب ہی قیدی ہیں تو دے کون دلاسے بابا

جب تلک عم تھے میں بے خوف رہا کرتی تھی
سارے بچّوں کو دلاسے بھی دیا کرتی تھی
بیٹھ کر گود میں امّاں کے دعا کرتی تھی

یہ بھی ممکن نہیں اب ظلم کے مارے بابا

بھیّا اصغر سے بہل جاتا تھا کچھ جی میرا
پیاس جب حد سے گزر جاتی تھی یہ تھا شیوہ
ننھیں ہاتھوں کو اٹھا لیتے تھے کرنے کو دعا
فتح کفّار پہ پالیں مرے پیارے بابا


کیا کہوں آپ سے کیسے ہے گزرتی اپنی
ہم تو ہیں بارہ مگر ایک ہے رسسی اپنی
غش سا آ جاتا ہے جب سانس ہے رکتی اپنی

دل یہ کہتا ہے مرا مجھکو بلا لے بابا

سن کے یوں باپ سے بیٹی کا بیاں اہلِ حرم
پھوٹ کر رونے لگے ایسے تھے بچّی پہ ستم
ایک آواز تھی شارب سرِ مقتل پیہم

کیوں بھلا سنتے نہیں آپ یہ نالے بابا[/size]


02:25 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.