CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   Ek baras aur mila hai.. (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131878-ek-baras-aur-mila-hai.html)

alphabravo Tuesday, January 10, 2023 10:34 PM

Ek baras aur mila hai..
 
[size="6"]نیا سال
( سید اقبال رضوی شارب)

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں


روز کے روز تلاوت سے بھلا بہتر کیا
ہے ثواب اپنی جگہ علم بھی بڑھ جائے گا
معرفت خالقِ اکبر کی بھی کچھ ہوگی سوا
زندگی راہِ صداقت پہ چلےگی واللہ

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

معجزہ ہے وہ خدا کا جسے کہتے ہیں قران
جس کا اک لفظ نہ بدلہ وہ صحیفہ ہے قران
قلب مرسل پہ جو اترا وہ جریدہ ہے قران
جس سے حق والے ہوں سیراب وہ سقّہ ہے قران

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

علم کا چشمہ ہے قرآں کہ نہیں جس کی نظیر
آنکھیں کھل جاتی ہیں پڑھتے ہی امامی تفسیر
سچ جو پوچھو تو صحیفہ ہے یہی عالمگیر
کفر کرتا ہے اسی وجہ سے منفی تشہیر

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

آیتیں پڑھنے سے ہو جاتے ہیں بہتر کردار
فکرِ مثبت سے بدل جاتے ہیں منفی افکار
کتنی آیات ہیں جن میں ہیں رموز و اسرار
عقل کی حد جو بڑھے علم پہ آتا ہے نکھار

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

جب قراں پڑھنا تو ذہنوں میں اجالے رکھنا
آیتوں کے لئے عصمت کے حوالے رکھنا
غیرِ معصوم حوالوں کو نہ پالے رکھنا
اصل دینِ شہِ ابرار سنبھالے رکھنا

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں

یہ نیا سال ہے قرآں سے ہی مربوط رہے
ہر قدم جذبۂ ایثار سے مضبوط رہے
حق کسی طور نہ کفّار سے مخلوط رہے
فکر شارب تری اسلام سے مشروط رہے

اک برس اور ملا ہے چلو قرآں پڑھ لیں
کب سے طاقوں میں رکھا ہے چلو قرآں پڑھ لیں



[/size]


10:30 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.