CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   مرا رستہ ہے سیدھا لا مکاں تک (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131975-1605-1585-1575-1585-1587-1578-1729-1729-1746-1587-1740-1583-1726-1575-1604-1575-1605-1705-1575-1722-1578-1705-a.html)

alphabravo Thursday, June 08, 2023 08:03 AM

مرا رستہ ہے سیدھا لا مکاں تک
 
[size="6"]
کلام بہ حضور امام رضا (ع )
[سید اقبال رضوی شارب ]

جہانِ خشک و تر سے کُل جہاں تک
کہاں سے ہے امامت اور کہاں تک

گنہگاروں سی خصلت پھر شفاعت
ہے امّت کی حقیقت بس یہاں تک

ہر اچھی بات سے رغبت ہے ہم کو
اور اسکا سلسلہ بس ہے زباں تک

وباؤں میں بھی موقع ڈھونڈتی ہیں
گریں گی اور سرکاریں کہاں تک

خلافت نے کِیا دیں میں تصرّف
امامت نے بچایا دے کہ جاں تک

ہر اک پل زِچ ہوا مامونِ اظلم
مدینے سے خراسانی جناں تک

بنایا جا نشیں اور جاں بھی لے لی
ستم کی حد بعیدِ آسماں تک

ہوئی ہارون کی درگت بھی ایسی
نہ بیٹوں نے بنایا رازداں تک

وہ جنکے نام پر پائی حکومت
نہ چھوڑا انکے سر پر سائباں تک

حکومت کیسے اسلامی ہو صاحب
عروجِ حکمراں پیرِ مغاں تک

مری رہبر علیؑ کی نسلِ صالح
مرا رستہ ہے سیدھا لا مکاں تک

تو جاری رکھ یونہی شاربؔ تکلّم
صدا پہنچے گی تیری کہکشاں تک

[/size]


04:28 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.