CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   ميں بہت دنوں سے اداس ہوں (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/15454-1605-1610-1722-1576-1729-1578-1583-1606-1608-1722-1587-1746-1575-1583-1575-1587-1729-1608-1722-a.html)

Sureshlasi Wednesday, January 16, 2008 01:50 AM

ميں بہت دنوں سے اداس ہوں٬ مجھے کوئى شام ادھ&am
 
[CENTER][IMG]http://www.cornwall.gov.uk/media/image/1/g/aonbre1_1__1.jpg[/IMG][/CENTER]


[B][CENTER][SIZE="5"][COLOR="Indigo"]مجھےاپنےروپ کى دھوپ دوکہ چمک سکيںمرےخال وخد
مجھےاپنے رنگ ميں رنگ دو٬ مرے سارے زنگ اتار دو

کسى اورکو مرےحال سے نہ غرض ہے نہ کوئى واسطہ
ميں بکھر گيا ہوں سميٹ لو٬ ميں بگڑ گيا ہوں سنوار دو

مرى وحشتوں کو بڑھا ديا ہے جدائيوں کےعذاب نے
مرے دل پہ ہاتە رکھو ذرا٬مرى دھڑکنوں کو قرار دو

تمہيں صبح کيسى لگى کہو٬مرى خواہشوں کے ديار کى
جو بھلى لگى تو يہيں رہو٬ اسے چاہتوں سے نکھار دو

وہاں گھر ميں کون ہے منتظر٬ کہ ہو فکر دير سويرکى
بڑى مختصر سى يہ رات ہے اسے چاندنى ميں گزار دو

کوئى بات کرنى ہے چاند سے کسى شاخسارکى اوٹ ميں
مجھے راستے ميں يہيں کہيں کسى کنج گُل ميں اُتار دو [/COLOR][/SIZE][/CENTER][/B]


02:16 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.