#151
|
||||
|
||||
azmat-e-zindagii ko bech diyaa
azmat-e-zindagii ko bech diyaa
azmat-e-zindagii ko bech diyaa ham ne apanii Khushii ko bech diyaa chashm-e-saaqii ke ik ishaare pe umr kii tishnagi ko bech diyaa rind jaam-o-subuu pe ha.Nsate hai.n shaiKh ne bandagii ko bech diyaa rah_guzaaro.n pe luT ga_ii raadhaa shaam ne baa.Nsurii ko bech diyaa jagamagaate hai.n vahashato.n ke dayaar aql ne aadamii ko bech diyaa lab-o-ruKhsaar ke ivaz ham ne sitvat-e-Khusravii ko bech diyaa ishq beharuupiyaa hai ai 'Sagar' aap ne saadagii ko bech diyaa |
The Following 2 Users Say Thank You to khalid For This Useful Post: | ||
Da Skeptic (Saturday, July 27, 2013), kaneezfatimasahar (Wednesday, April 09, 2014) |
#152
|
||||
|
||||
میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوں پہلی بارش ہی آخری ہے مجھے میری آنکھوں پہ دو مقدس ہاتھ یہ اندھیرا بھی روشنی ہے مجھے تہذ یب حافی
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 6 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Ali Ahmad Syed (Saturday, August 02, 2014), Ana (Friday, April 08, 2016), Arain007 (Saturday, July 27, 2013), Da Skeptic (Saturday, July 27, 2013), madiha alvi (Sunday, November 10, 2013), usman khalid (Saturday, July 27, 2013) |
#153
|
||||
|
||||
تمہارے اور میرے درمیاں اک بات ہونا تھی بِلا کا دن نکلنا تھا بَلا کی رات ہونا تھی بلا کا دن بھی نکلا اور بَلا کی رات بھی گزری عذابِ ذات بھی گزرا فنائے ذات بھی گزری مگر معلوم نامعلوم میں جانے نہ جانے کیوں تمہارے اور میرے درمیاں وہ بات جانم جاں کسی صورت نہ ہو پائی کسی صورت نہ ہو پائی میرے دل اور میری جان کے گزرے زمانے کیوں تمہارے اور میرے درمیاں اک بات ہونا تھی شاعر: جون ایلیا
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 3 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
KHANSHAHRUKH (Sunday, February 02, 2014), madiha alvi (Friday, August 01, 2014), qayym (Wednesday, February 12, 2014) |
#154
|
||||
|
||||
کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے میں سوچنے لگا ہوں مجھے مار د یجیے ہے احترام ِحضرت ِانسان میرا دین بے دین ہو گیا ہوں مجھے مار دیجیے میں پوچھنے لگا ہوں سبب اپنےقتل کا میں حد سے بڑھ گیا ہوں مجھے مار دیجیے کرتا ہوں اہل جبہ ودستار سے سوال گستاخ ہوگیا ہوں مجھے مار دیجیے خوشبو سے میرا ربط ہے جگنو سے میرا کام کتنا بھٹک گیا ہوں مجھے مار دیجیے معلوم ہے مجھے کہ بڑا جرم ہے یہ کام میں خواب دیکھتا ہوں مجھے مار دیجیے زاہد یہ زہدو تقویٰ و پرہیز کی روش میں خوب جانتا ہوں مجھے ماردیجیے بے دین ہوں مگر ہیں زمانے میں جیتنے دین میں سب کو مانتا ہوں مجھے مار دیجیے پھر اس کے بعد شہر میں ناچے گا ہُو کا شور میں آخری صدا ہوں مجھے مار دیجیے میں ٹھیک سوچتا ہوں، کوئی حد میرے لیے میں صاف دیکھتا ہوں،مجھے مار دیجیے یہ ظلم ہے کہ ظلم کو کہتا ہوں صاف ظلم کیا ظلم کر رہا ہوں مجھے مار دیجیے میں عشق ہوں،میں امن ہوں میں علم ہوں میں خواب اک درد لادوا ہوں مجھے مار دیجیے زندہ رہا تو کرتا رہوں گا ہمیشہ پیار میں صاف کہہ رہا ہوں مجھے مار دیجیے جو زخم بانٹتے ہیں انہیں زیست پہ ہے حق میں پھول بانٹا ہوں مجھے مار دیجیے ہے امن شریعت تو محبت مرا جہاد باغی بہت بڑا ہوں مجھے مار دیجیے بارود کا نہیں مرا مسلک درود ہے میں خیر مانگتا ہوں مجھے مار دیجیے
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 3 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, February 13, 2014), Raja Gujral (Tuesday, February 25, 2014), Tassawur (Thursday, February 13, 2014) |
#155
|
||||
|
||||
بچھڑے ہوۓ یاروں کی صدا کیوں نہیں آتی اب روزنِ زنداں سے ہوا کیوں نہیں آتی تُو اب بھی سلامت ہے سفر میں تو مسافر تیرے لیے ہونٹوں پے دعا کیوں نہیں آتی پتھر ہو تو کیوں خوفِ شب غم سے ہو لرزاں انسان ہو تو جینے کی ادا کیوں نہیں آتی اِک پیڑ کے ساۓ سے ہوا پُوچھ رہی ہے اب دشت میں مخلوقِ خدا کیوں نہیں آتی چہروں پہ وہ سرسوں کی دھنک کیا ہویؑ یارو ہاتھوں سے وہ خوشبوۓ حِنا کیوں نہیں آتی بستی کے سبھی لوگ سلامت ہیں تو محسن آواز کویؑ اپنے سِوا کیوں نہیں آتی۔ ۔ ۔ ۔
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 2 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Ana (Monday, September 01, 2014), madiha alvi (Tuesday, February 25, 2014) |
#156
|
||||
|
||||
کسی سے بھی محبت تھی نہیں اس کو وہ اپنی ذات سے خود عشق میں مصروف تھا اتنا اسے اطراف میں پھیلی محبت ڈھونگ لگتی تھی وہ بس اپنی ہی خاطر زندگی کو جینا چاہتا تھا بڑھایا ہاتھ جو میری طرف اس نے تو میں محسوس کر بیٹھی ”اسے مجھ سے محبت ہے“ مگر تب بھی حقیقت میں کہیں ایسا نہیں تھاکچھ فقط یہ ہی حقیقت تھی وہ میری ذات میں اپنی خوشی کی جستجو میں تھا کہ اس نے آنکھ میں میری دھنک سے رنگ دیکھے تھے کہ اس کو لمس میں میرے مہکتے پھول ملتے تھے کہ اس کی ہر خوشی ہر مسکراہٹ پر ، جو اپنی جان دے دیتی وہ فقط میری ہی ہستی تھی ”اسے بس خود سے محبت تھی“ سو میری ان نگاہوں میں وہ تکتا تھا شبیہ اپنی میں اس کی اک ذرا سی ضد کو اس کا عشق سمجھی تھی نہیں تھا عشق وہ اُس کا فقط اک شائبہ تھا وہ محبت
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Tuesday, February 25, 2014) |
#157
|
|||
|
|||
کیا تنگ ہم ستم_زدگاں کا جہان ہے
کیا تنگ ہم ستم_زدگاں کا جہان ہے
جس میں کہ ایک بیضۂ_مور آسمان ہے ہے کائنات کو حرکت تیرے ذوق سے پرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے حالانکہ ہے یہ سیلی_خارا سے لالہ رنگ غافل کو میرے شیشے پہ مے کا گمان ہے کی اس نے گرم سینۂ_اہل_ہوس میں جا آوے نہ کیوں پسند کہ ٹھنڈا مکان ہے کیا خوب تم نے غیر کو بوسہ نہیں دیا بس چپ رہو ہمارے بھی منہ میں زبان ہے بیٹھا ہے جو کہ سایۂ_دیوار_یار میں فرماں_رواۓ_کشور_ہندوستان ہے ہستی کا اعتبار بھی غم نے مٹا دیا کس سے کہوں کہ داغ جگر کا نشان ہے ہے بارے اعتماد_وفا_داری اس قدر غالبؔ ہم اس میں خوش ہیں کہ نامہربان ہے Last edited by Sabir Basheer; Wednesday, April 30, 2014 at 10:52 AM. Reason: Fonts Enlarged |
The Following 2 Users Say Thank You to RekhtaUrdu For This Useful Post: | ||
kaneezfatimasahar (Wednesday, April 09, 2014), madiha alvi (Friday, August 01, 2014) |
#158
|
||||
|
||||
انہی خوش گمانیوں میں کہیں جاں سے بھی نہ جاؤ
وہ جو چارہ گر نہیں ہے اسے زخم کیوں دکھاؤ یہ اداسیوں کے موسم یونہی رائیگاں نہ جائیں کسی یاد کو پکارو کسی درد کو جگاؤ وہ کہانیاں ادھوری جو نہ ہو سکیں گی پوری انہیں میں بھی کیوں سناؤں انہیں تم بھی کیوں سناؤ یہ جدائیوں کے رستے بڑی دور تک گئے ہیں جو گیا وہ پھر نہ آیا مری بات مان جاؤ کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں فراز کب تک جو تمہیں بھلا چکا ہے اسے تم بھی بھول جاؤ احمد فراز
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 3 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Future (Sunday, July 06, 2014), lucky11 (Saturday, August 23, 2014), madiha alvi (Friday, August 01, 2014) |
#159
|
||||
|
||||
ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو رہتا ہے مگر ، ایک عجب خوف سا دل کو وہ خواب کہ دیکھا نہ کبھی ، لے اڑا نیندیں وہ درد کہ اٹھا نہ کبھی ، کھا گیا دل کو یاں سانس کا لینا بھی ، گذر جانا ہے جی سے یاں معرکہِ عشق بھی ، اک کھیل تھا دل کو وہ آئیں تو حیراں ، وہ جائیں تو پریشاں یارب کوئی سمجھائے ، یہ کیا ہوگیا دل کو سونے نہ دیا شورش ہستی نے گھڑی بھر میں لاکھ تیرا ذکر سناتا رہا دل کو روداد محبت نہ رہی اس کے سوا یاد اک اجنبی آیا تھا اڑا لے گیا دل کو جز گرد خموشی نہیں شہرت یہاں کچھ بھی کس منزل آباد میں پہنچا لیا دل کو (شہرت بخاری)
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
mazhar mehmood (Wednesday, March 02, 2016) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Naat-e-Rasool-e-Maqbool S.A.W | Red Flower | Islam | 313 | Monday, January 06, 2020 08:18 AM |
Meri pasand | SYEDA SABAHAT | Urdu Poetry | 0 | Monday, May 02, 2011 12:22 PM |
Meri Maut Hai Meri Hamsafar Meri Zindagi Bhi Ajeeb Hai | Imtiaz ali | Urdu Poetry | 0 | Saturday, April 30, 2011 02:18 PM |
Meri Zaat Zara e Bay Nishaan | sara soomro | Urdu Poetry | 2 | Thursday, June 18, 2009 11:33 PM |
Yeh meri ana ki shikast hay | Last Island | Urdu Poetry | 0 | Wednesday, September 26, 2007 06:51 PM |