wasf jinka shumaar se bahar...by Sharib
Salam ,
kuch ashaar by S I M Rizvi "Sharib"
وہ تو خالق ہے اسکا ذکر ہی کیا
ہے وہ لفظی حصار سے باہر
اسکے بندوں میں ہی کچھ ایسے ہیں
وصف جنکا شمار سے باہر
زکر شبّیر پر نہ روؤں میں
ہے میرے اختیار سے باہر
صدق_ دل بھی ہو گر صدا میں تو پھر
ہے کہاں وہ پکار سے باہر
ہوں میں گر اجر_ رسالت میں بخیل
دیں میرا اعتبار سے باہر
حق ادا کیوں ہو حمد میں شارب
ہے وہ فکری حصار سے باہر
|