View Single Post
  #1  
Old Monday, April 16, 2018
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default ghazal: اپھر کسی شومئی قسمت کا گلہ کیا اپنا


غزل
( سید اقبال رضوی شارب )

خود ہی جب چن لیا اس جیسے کو نیتا اپنا
پھر کسی شومئی قسمت کا گلہ کیا اپنا

ہے تو ابلیس مگر زہد کا اوتار لگے
اسنے کچھ ایسا بنا رکھا ہے حلیہ اپنا

وہ جرائم ہیں کہ حیوان بھی تھرّا جآئے
پھر بھی وہ دیتا ہے مجرم کو سہارا اپنا

کچھ تو ایسے ہیں یہ فرعون بنامِ موسیٰ
سارے چینل پہ روا رکھتے ہیں چرچا اپنا

ہر طرف انس و محبّت کے جنازے نکلے
مکر و عیّاری نے منوا لیا لوہا اپنا

دھوپ میں لوگ نکل آئے تو گھبرا کے مگر
اب انہیں خود نظر آتا نہیں سایہ اپنا

عقل کے ایسے بھی اندھے ہیں یہاں پر شارب
مانتے ہیں جو اسے اب بھی مسیحا اپنا
Reply With Quote