View Single Post
  #1  
Old Monday, April 23, 2018
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default ابن آدم ہوں گنہگار ہوں پہلے دن سے

سید اقبال رضوی شارب
(بہ حضور امام زمانہ )

ابن آدم ہوں گنہگار ہوں پہلے دن سے
اور شفاعت کا طلبگار ہوں پہلے دن سے

میں کہ اک حسرتِ دیدار ہوں پہلے دن سے
تیری الفت میں گرفتار ہوں پہلے دن سے

مجھکو صحت سے یہ بیماری بھلی ہے مولا
میں ترے عشق میں بیمار ہوں پہلے دن سے

تونے دے دے کے سہارا مجھے باقی رکّھا
ورنہ گرتی ہوئی دیوار ہوں پہلے دن سے

شکرِخالق بھی ہے ماں باپ کا مشکور بھی ہوں
میں جو مولا کا طرفدار ہوں پہلے دن سے

تم توواقف ہو مرے ظاہر و باطن کیا ہیں
بہ خدا شہ کا عزادار ہوں پہلے دن سے

دست بستہ یہ گزارش ہے کہ جلدی آؤ
جاں ہتھیلی پہ میں تیار ہوں پہلے دن سے

رکھ نہ پائی مجھے غفلت میں یہ دنیا شارب
تجھ سے نسبت ہے تو بیدار ہوں پہلے دن سے
Reply With Quote