View Single Post
  #1  
Old Thursday, August 30, 2018
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default Ghadeer :جسکو اللہ نے عرفان کی دولت دی ہے

Syed Iqbal Rizvi "Sharib"


حق سے رغبت دی بہت کفر سے نفرت دی ہے

مجھکو مالک نے کچھ ایسی ہی طبیعت دی ہے


وہی کر سکتا ہے حیدر کی تہِ دل سے ثناء

جسکو اللہ نے عرفان کی دولت دی ہے


کہہ کہ محبوبِ خدا نے کہ علی ہیں مولا

جا نشینی دی نیابت دی خلافت دی ہے


 اک مبشّر نے اٹھا کر اسد اللہ کا وجود

کون ہے نائبِ مرسل یہ بشارت دی ہے


قوم اس بات پہ کیوں بٹ گئی خانہ خانہ

جس کی خود احمدِ مرسل نے شہادت دی ہے


 دے دیا رب نے رسالت سرِ آمد ہی خلیل

آزمائش میں جو نکھرے تو امامت دی ہے


وقت ہے حر کی طرح حق کی طرف آنے کا

صورتِ زیست خدا نے بڑی مہلت دی ہے


موت نے *حارثِ بن فرحی کی کھل کر شارب

شک نہ کر احمدِ مرسل پہ یہ عبرت دی ہے



*After Prophet (saw) returned to Madina via Ghadeer Khum, Haarith Bin Noman Farhi QUESTIONED the declaration at Ghadeer khum . He wished death if he were a disbeliever ? He died even before he could reach his she-camel.
Reply With Quote