View Single Post
  #1  
Old Saturday, December 07, 2019
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default ...... to koee baat baney

سید اقبال رضوی "شارب "


بہ حضور امام حسن عسکری( ع

جشْن مولا جو مناؤ تو کوئی بات بنے
مل کے نعرہ جو لگاؤ تو کوئی بات بنے

مسکراہٹ سے چمک اٹّھے یہ دنیا ساری
عید اک ایسی مناؤ تو کوئی بات بنے

عسکری رعب ہو اخلاق مدینے والا
ایسا رہبر کہیں پاؤ تو کوئی بات بنے

بولے ہادیِ دہم خط مرا لے جاؤ بشیر*
بی بی نرجس کو جو لاؤ تو کوئی بات بنے

کھا کے مات اپنے ہی شاگردوں سے بولا اسحاق **
مجھ کو مولا سے ملاؤ تو کوئی بات بنے

معتمد نام تھا اور قتل کیا تھا عمداً
یہ حقیقت نہ چھپاؤ تو کوئی بات بنے

جیتے جی قید تھے جس جا وہی مدفن ٹھہرا
کچھ مصائب بھی سناؤ تو کوئی بات بنے


دل زیارت سے کبھی بھی نہیں بھرتا مولا
پھر سے شارب کو بلاؤ تو کوئی بات بنے
-------------------------------------------------------------------------------------------

*بشیر کو دسویں امام نے ٢٢٠ درہم اور خط دے کے بھیجا تھا

** اسحاق کلندی جس نے قرآن کے خلاف تحریریں لکھی تھیں اور اسکے شاگردوں نے
مولا سے علم حاصل کر کے جب اسکو لاجواب کر دیا تو اسنے مولا کی زیارت کی خواہش ظاہر کی

Reply With Quote
The Following User Says Thank You to alphabravo For This Useful Post:
Sumaira7777 (Saturday, December 07, 2019)