View Single Post
  #1  
Old Friday, August 07, 2020
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default Manqabat :دنیا بھی ہماری ہے عقبٰی بھی ہمارا ہے

منقبت
سید اقبال رضوی شارب

جب نادِ علی میرے آقا کو گوارہ ہے
کیا جرم اگر ہم نے حیدر کو پکارا ہے

بس دینِ حقیقی کا جب دل میں منارہ ہے
دنیا بھی ہماری ہے عقبٰی بھی ہمارا ہے

آیاتِ قرانی کے چنتے ہو غلط مطلب
چھوڑا جو درِ حیدر یہ اسکا خسارا ہے

عشّاق علی ہی تو عشّاق محمّد ہیں
سو انکے لبوں پر ہی من کنتُ کا نعرہ ہے

پھر شُومئیِ قِسْمَت کا مت رکھیے گلہ جب کہ
قرآں تو ہے ہاتھوں میں عترت سے کنارا ہے

چہرے پہ نظر کرنا حیدر کے ،عبادت ہے
یہ قولِ محمّد ہی ایمان ہمارا ہے

کردار علی شارب در اصل ہے آفاقی
مت سوچئے حیدر پر بس اپنا اجارہ ہے
Reply With Quote