View Single Post
  #1  
Old Sunday, December 13, 2020
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا : منقبت


منقبت

(حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا )

سید اقبال رضوی شارب

شریکِ کارِ رسولِ خدا ہیں بنت نبی
صراطِ حق کے لیے رہنما ہیں بنت نبی

تمام دہر کی مشکل کشا ہے ذاتِ علی
سکون و راحتِ مشکل کشا ہیں بنتِ نبی

نگاہِ رب میں بڑا مرتبہ ہے بی بی کا
قران میں سببِ هَلْ اتیٰ ہیں بنتِ نبی

شرف کہ مرسلِ اعظم اٹھیں پئے تعظیم
تو اس شرف میں تو بعد از خدا ہیں بنتِ نبی

خدا نے بھیج کے رضواں کے ہاتھ سے جوڑا
ہر اک پہ کر دیا ثابت کے کیا ہیں بنت نبی

شہیرِ سورۂ توبہ سوارِ دوشِ رسول
علی سے نفس خدا کی انا ہیں بنت نبی

رحیم و رحمتِ عالم کے در سے ہمکو ملی
شفاعتوں کے لئے اک عطا ہیں بنتِ نبی

عجیب قوم ہے رکھتی ہے حسن ظن ان سے
کہ جن سے تا دمِ آخر خفا ہیں بنتِ نبی

عمر خلیفہ جو عبد العزيز کا تھا پسر
وہ کچھ سمجھتا تھا حق کیا ہے کیا ہیں بنت نبی

وہ کس طرح سے مسلماں شمار ہوں شارب
جو یہ سمجھتے ہیں حق سے جدا ہیں بنت نبی
Reply With Quote