View Single Post
  #1  
Old Friday, January 22, 2021
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default tera zameer agar yh sawal poochey ga :GHAZAL

غزل
(سید اقبال رضوی شارب )

وہ زخم دے کے مجھے اندمال پوچھے گا
تڑپتے دیکھے گا اور میرا حال پوچھے گا

مری تو جتنی بھی گزری ہے ہجر میں گزری
تو مجھ سے کیا کوئی لطفِ وصال پوچھے گا

وہ جسکی چاہ میں سب کچھ لٹا دیا میں نے
وہی تو زیست کا حاصل مآل پوچھے گا

مری تباہی میں جو ہاتھ ہے اسی کا ہے
زمانہ مجھ سے بھلا کیا سوال پوچھے گا

مرے وجود سے نفرت ہے اسکا سرمایہ
ستم بھی ڈھائیگا کیوں ہوں نڈھال پوچھے گا

تو کیا کہیگا اسے کیوں بھلا دیا شارب
ترا ضمیر اگر یہ سوال پوچھے گا
Reply With Quote