View Single Post
  #1  
Old Thursday, June 03, 2021
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default Hamd e Bari Taala :تیرا ممدوح بھی دنیا میں ترا مرسل بھی


سید اقبال رضوی شارب

حمد باری تعالیٰ

تیرا ممدوح بھی دنیا میں ترا مرسل بھی
حمد کرتا ہے جو کل نبیوں میں ہے افضل بھی

رحمتوں سے تری کافر بھی اٹھاتے ہیں فیوض
رحمتیں تیری ہیں انساں کے لئے مشعل بھی

دو عدد پاؤں نے جینا مرا با معنی کیا
دیکھا مکّہ بھی مدینہ بھی نجف کربل بھی

نعمتِ عین ہیں آنکھوں کے مرے دونوں چراغ
یہ جو بجھ جائیں تو دنیا ہو مری بوجھل بھی

ہے کرم اسکا کہ حس اب بھی بچی ہے شارب
اپنے افکار پہ کر لیتا ہوں کچھ صیقل بھی
Reply With Quote