View Single Post
  #1  
Old Thursday, June 10, 2021
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default On birth day of Hz.Abu Talib: سچ سے آنکھیں چرا رہیں ہیں لوگ


سید اقبال رضوی شارب
کلام عقیدت
( یوم پیدائش حضرت ابو طالبؓ )

جھوٹی باتیں بنا رہیں ہیں لوگ
سچ سے آنکھیں چرا رہیں ہیں لوگ

دین و مرسل کی ہے پناہ جو شخص
اس کو کافر بتا رہیں ہیں لوگ

تو ہے محسن رسول کا پھر بھی
تجھ سے دامن بچا رہیں ہیں لوگ

تیرے حسنِ عمل کے صدقے، سر
سوئے کعبہ جھکا رہیں ہیں لوگ

یہ تو بغضِ علیؑ کی ہے تاثیر
جو فضیلت چھپا رہیں ہے لوگ

چھوڑ کر باب شہر علم کی رہ
!کیسے رستوں پہ جا رہے ہیں لوگ

**دیکھ شُوریٰ میں نام بولے علیؑ
!مجھکو کس جا بٹھا رہے ہیں لوگ

شانِ *عمراں گھٹا کے کیوں شاربؔ
عاقبت کو گنوا رہے ہیں لوگ

** (نہج البلاغہ خطبہ ٣ )
*(عمران ابو طالب کا اصل نام تھا )
Reply With Quote