View Single Post
  #343  
Old Monday, August 16, 2021
Cheetaa Cheetaa is offline
Senior Member
 
Join Date: May 2017
Posts: 285
Thanks: 125
Thanked 71 Times in 58 Posts
Cheetaa is on a distinguished road
Default

Quote:
Originally Posted by yasirisrar View Post
16 اگست 2021

پشاور () خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اسٹیبلشمنٹ کا اجلاس بروز پیر کو اسمبلی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے چیٸرمین و ممبر صوبائی اسمبلی زبیر خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبرانِ کمیٹی و اراکینِ صوبائی اسمبلی لیاقت علی، شفیق شیر آفریدی، منور خان، شگفتہ ملک جبکہ ایم پی ایز خوشدل خان، عنایت اللہ اور زینت بی بی کی بطور محرک شرکت کرنے سمیت محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے سپیشل اور ایڈیشنل سیکرٹریز، خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر و ڈاٸریکٹر جبکہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا پی ایم ایس آفیسرز جنرل و مخصوص کوٹہ جات کے تحت تشہیر کردہ کل 95 آسامیوں، اس ضمن میں وصول شدہ کل 33457 درخواستوں اور کمیشن کا ان میں سے سکریننگ پالیسی کے تحت 2600 امیدواروں کو ایبلٹی ٹسٹ کیلیۓ شارٹ لسٹ کرنے جبکہ مذکورہ آسامیوں کیلیۓ دیگر خواہشمند امیدواروں کے احتجاج اور ان کا کمیشن کی سکریننگ پالیسی پر نظر ثانی و 40 فیصد پاسنگ نمبروں کو لازم قرار دینے کے مطالبہ پر تفصیلی بحث ہوٸی۔ اس موقع پر انتظامی افسران نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ 2600 امیدواروں کو ریگولیشن نمبر (a)23 اور (a)24 کے تحت پی ایم ایس امتحان کیلیۓ شارٹ لسٹ کیۓ ہیں۔ انہوں نےکمیٹی کو زون و کوٹہ واٸز مذکورہ آسامیوں کیلیۓ شارٹ لسٹنگ کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی۔ تاہم کمیٹی ممبران کی درخواست پر چیئرمین زبیر خان نے انتظامیہ کو تشہیر کردہ بھرتی عمل میں سکریننگ پالیسی پر نظر ثانی کرنے سمیت تمام حقداران کو پورا موقع دلوانے اور بھرتی عمل شفاف بنانے کے احکامات جاری کیۓ۔ جس پر اسٹیبلشمنٹ انتظامیہ نے رواں ماہ کی 24 تاریخ کو اس ضمن میں محکمے کا اجلاس بلانے اور موضوعِ بحث پر مزید غور و عوض کرنے کے بعد قاٸمہ کمیٹی کو تفصیلات سے اگاہ کرنے کا عہد کیا۔ جس پر کمیٹی کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی زبیر خان نے قاٸمہ کمیٹی اجلاس بھی 26 اگست کو دوبارہ بلانے کے احکامات جاری کئیے۔ انہوں نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ تب تک کیلیۓ اجلاس ملتوی کردیا۔

**۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Yes, no surities have made from kppsc side till now.

Lets see hiw things will unfild on 26 aug.

Sent from my SM-G935F using Tapatalk
Reply With Quote