View Single Post
  #565  
Old Friday, August 27, 2021
yasirisrar's Avatar
yasirisrar yasirisrar is offline
Senior Member
 
Join Date: Aug 2013
Location: Islamabad
Posts: 2,020
Thanks: 375
Thanked 607 Times in 496 Posts
yasirisrar is on a distinguished road
Default

Quote:
Originally Posted by GhazMar View Post
خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اسٹیبلشمنٹ کا اجلاس بروز جمعہ کو اسمبلی کانفرنس ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے چیٸرمین و ممبر صوبائی اسمبلی زبیر خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبرانِ کمیٹی و اراکینِ صوبائی اسمبلی لیاقت علی، بلاٶل آفریدی، ستارہ آفرین، منور خان، زینت بی بی، ملک شوکت علی، شگفتہ ملک، محمد نعیم، جبکہ ایم پی ایز خوشدل خان اور عنایت اللہ کی بطور محرک شرکت کرنے سمیت سیکٹری اسٹیبلشمنٹ، چٸیرمین پبلک سروس کمیشن، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا پی ایم ایس آفسران بھرتی سے متعلق تشہیر کردہ کل 95 آسامیوں، اس ضمن میں وصول شدہ کل 33 ہزار 457 درخواستوں اور کمیشن کا ان میں سے سکریننگ پالیسی کے تحت صرف 26 سو امیدواروں کو ایبلٹی ٹسٹ کیلیۓ شارٹ لسٹ کرنے جبکہ مذکورہ آسامیوں کیلیۓ دیگر خواہشمند امیدواروں کے احتجاج اور ان کا کمیشن کی سکریننگ پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست سمیت کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن انتظامیہ کا موضوع بحث کے حوالے سے محکمانہ اجلاس اور اس پر مزید غور و خوض کرنے سے متعلق تفصیلی بحث ہوٸی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2600 امیدواروں کو ریگولیشن نمبر (a)23 اور (a)24 کے تحت پی ایم ایس امتحان کیلیۓ شارٹ لسٹ کیۓ ہیں۔ انہوں کمیٹی کو زون و کوٹہ واٸز مذکورہ آسامیوں کیلیۓ شارٹ لسٹنگ کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی۔ تاہم کمیٹی ممبران نے آرٹیکل 4 اور پبلک سروس کمیشن کے رول 6 کے تحت تمام درخواست گزاروں کو بھرتی و امتحانی عمل میں شریک کرنے پر زور دیا۔ جس پر چیئرمین زبیر خان نے انتظامیہ کو تشہیر کردہ بھرتی عمل سے متعلق مذکورہ آٸینی نکات پر نظر ثانی کرنے، حقداران کو پورے مواقع دلوانے اور بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے پر زور دیتے ہوۓ کمیٹی ھذا کا اجلاس بھی بروز پیر 20 ستمبر 2021 کو دوبارہ بلانے اور تب تک مذکورہ بھرتی کا عمل روکنے سمیت اگلے کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری محکمہ قانون، ایڈوکیٹ جنرل، تمام ممبرانِ پی ایس سی اور تمام اراکین کمیٹی کو بلانے کے احکامات جاری کرتے ہوۓ شرکاءِ اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
So process on halt till 20th sept?
Reply With Quote