View Single Post
  #1  
Old Friday, March 03, 2023
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default کتنا حسیں ہے شافعِ محشر سا قافیہ

کلام عقیدت
(سید اقبال رضوی شارب)

میرے قلم نے جب چنا حیدر سا قافیہ
خود پیچھے پیچھے آ گیا خیبر سا قافیہ

کتنا حسیں ہے شافعِ محشر سا قافیہ
پھر اسکے بعد ساقیِ کوثر سا قافیہ

جب مل گیا علم تو علی سوئے رن چلے
آیا ادھر سے مرحب و عنتر سا قافیہ

مدّاح ہیں علی کے ہزاروں ہزار ہا
اس وقت لب پہ آ گیا قنبر سا قافیہ

عنواں ہے کربلا تو کمی قافیوں کی کیا
کربو بلا سے آیا بہتّر سا قافیہ

کیا کیا نفیس لفظ ہیں میری زبان میں
اکبر کے ساتھ ہے علی اصغر سا قافیہ

ہجرت کی شب کی نیند کا عالم نہ پوچھئے
حیدر کے ساتھ جچتا ہے بستر سا قافیہ

شارب کرم خدا کا جڑا تیرے نام سے
مدّاحِ اہلِ بیتِ پیمبر سا قافیہ
Reply With Quote