View Single Post
  #1  
Old Thursday, April 13, 2023
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default بوزر و میثم و عمّار سے جینا سیکھو


شہادت حضرت علی (ع )
(تاریخ سے ایک سبق )

(سید اقبال رضوی شارب )

یہ ضروری ہے کہ حق بات پہ اٹھنا سیکھو
جھوٹ جب سچ کی طرح آئے پرکھنا سیکھو
گر نہیں تم میں یہ اوصاف تو پھر غور کرو
اُسوہٴ آلِ محمد سے اگر دور ہو تم

بوزر و میثم و عمّار سے جینا سیکھو

کتنے اصحاب نبی شام کے دربار میں تھے
قتل شبّیر پہ وہ گنگ زباں بیٹھے تھے
جانتے تھے کہ غلط کون ہے پر کہہ نہ سکے
کون سے منھ سے وہ اب پیش نبی جائیں گے

ایسے حالات میں مختار سا بننا سیکھو

جانتے ہو نہ کے یہ سارے خوارج کیا ہیں
خوب واقف تھے کے مولا کے مدارج کیا ہیں
وہ جو نیزے پہ ہیں قرآن اٹھائے کیا ہیں
کھا گئے دھوکھا نہ سمجھے کہ یہ شامی کیا ہیں

جب بھی صفّين سے حالات ہوں بچنا سیکھو

اک غلط سوچ کہاں لے کے چلی جاتی ہے
ابن ملجم سی کوئی شکل بھی پا جاتی ہے
پھر کسی ذات مقدس کی قضا آتی ہے
اور پھر ہاتھ سے ہر بات نکل جاتی ہے

فکرِ منفی سے بہ ہر حال نکلنا سیکھو


Reply With Quote