جب خداوٰں کے ڈر نہیں رہتے
لفظ جب معتبر نہیں رہتے
زندگی کے ہنر نہیں رہتے
جب قلم کا بھی مول پڑجائے
پھر اُمیدوں کے گھر نہیں رہتے
تب غریبوں کی فکر کرتے ہیں
جب امیرِ نگر نہیں رہتے
تلخیاں لہجے اوڑھ لیتے ہیں
جب خداوٰں کے ڈر نہیں رہتے
جب یقینِ جمہور اُٹھتا ھے
کتنے شانوں پہ سر نہیں رہتے
__________________
You cannot hate a person when you know him
|