View Single Post
  #36  
Old Sunday, November 28, 2010
tx_ned's Avatar
tx_ned tx_ned is offline
Senior Member
 
Join Date: Feb 2010
Location: Manchester
Posts: 942
Thanks: 46
Thanked 736 Times in 476 Posts
tx_ned has a spectacular aura abouttx_ned has a spectacular aura about
Default

ہم اپنے چولھے میں، خود کو ایندھن، بنا کے کب سے جلا رھے ہیں
غریب ننگے یہبھوکے اِک دن، تمہاری ہنڈیا بھی پھوڑ دیں گے
کتابیں لے کے مری نسل سے، نشہ و اسلحہ تھما رھے ہو
تم اِرتقا کے ہزار زینے بھی پار کر کے وہیں کھڑے ہو
بموں کے تحفے نے اِس زمیں کو، سِوا زہر کچھ نہیں دیا ھے
لہکتے کھیتوں کو تم نے آخر، ویرانیوں میں بدل دیا ھے
ہمارے آٹے کے ٹین میں اَب، فقط ہی کیڑے براجماں ہیں
اُٹھو کے اَب کے نہیں بچا کچھ کہ جس کے کھونے کا ڈر رہا ہو

لہو کی بھٹی، جنوں کے جبڑے، جواں نسل کو نِگل رھے ہیں
جمودِ شب ظلمتوں کے سائے بھی تھک کے آخر پگھل رھے ہیں
مِرے وطن کے خزانے تم نے، بارود ڈھیروں میں گُم کئے ہیں
ہمیں نہ جنگ سے ڈرا کے اَب کے، مزید روٹی پہ حق جتاؤ
ہماری نسلوں نے پیٹ کاٹا، تو تُم کو آیا غرور کرنا
تمہارے وعدوں نے روند ڈالی ھے آج خستہ اَنا ہماری
گر آج دیکھو حساب مانگیں، یہ بھوکے تو تُم خفا تو ہو گے
تُم آخر اِتنی ہو شان والے، عوام کتنے "حقیر" دیکھو

مِرے مقدر غریبی لکھ دی، مجھے شُکر کا سبق پڑھایا
ہاں کھوج سچ کی زہر پیالے میں ڈُوب کر ہی سدا ملی ھے
ہمارے بچو سکول جاؤ، تو خود بھگت کا ظہور پاؤ
وگرنہ اِن کے نصاب تم کو، گھڑا گھڑایا شعور دیں گے
تم "اِن کی اپنی تریخ" پڑھ کے، قصیدہ گوئی نہ پیشہ کرنا
وگرنہ قسمت پہ پہرہ دیتی، بیچاری سوچوں کی حَد مقرر
شعور کے بَس ہیں قید خانے، یہ درس گاہیں تمہاری دیکھو
ہماری نسلوں کے پَر ہیں کاٹے، ہمیں فقط رینگنا سکھایا



__________________
You cannot hate a person when you know him
Reply With Quote