پرندے کی پراسرار خاموشی میں سے سلطان آدم کی آواز ابھری " یہ سارس کرین ہے ۔یہ پرندہ کونج کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے ۔میں نے اس سے زیادہ باوفا اور محبت کرنے والے پرندے کا ذکر نہیں سنا ،یہ پرندہ زندگی میں صرف ایک بار جوڑا بناتا ہے اور اگر اس کے نر یا مادہ دونوں میں سے کوئ ایک پہلے مر جاۓ تو دوسرا اس کے مردہ جسم کو بھی چھوڑنے سے انکار کر دیتا ہے اور اپنی باقی ماندہ زندگی اس کے مردہ جسم کی رفاقت میں گزار دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کی ہڈیوں سے بھی محبت کرتا رہتا ہے اور ان کی جدائ بھی برداشت نہیں کر سکتا ۔
ایک مغل شہنشاہ اس وقت ایک سارس کرین کو دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا جس نے اپنے مردہ ساتھی کی ہڈیوں کو چھوڑ کر جانے سے انکار کر دیا تھا اور ان کو اپنے پروں میں سمیٹ کر بیٹھ گیا تھا یہاں تک کہ کیڑوں نے اس کی چھاتی میں سوراخ کر دیے تھے ۔ ۔
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
|