View Single Post
  #18  
Old Friday, January 13, 2012
Symbol Symbol is offline
Member
 
Join Date: Nov 2007
Posts: 25
Thanks: 14
Thanked 21 Times in 10 Posts
Symbol is on a distinguished road
Default

After reading your topic...
this quote comes in mind..

"Lazzaton ko torney wali shay "maut" ko kasrat sey yaad"

haqeeqatan insan "maut" ko bholey huey hain..!!agar ham yeh soch lein next is death..!!sab kuch apni jaga per ho..per duniya itni rangeen (dar hakeekat yeh unkay liye hay jo mera zaati khayal hay kay kafiron kay liye tu akhrat mein kuch nhi hoga tu ALLAH ney unhey duniya mein apni qudrat dekhai ya shaan..kyunkay ALLAH bhut insaf wala hay..yeh mera nazariya hay)...

ALLAH TA'ALLAH ney jab duniya banai tu maqsad kay sath banai or ham ney isi duniya ko apna maqsad banalya..jab kay duniya akhrat ki kheeti hay..!!

thing is this...ham apni maut ko bhool gaye, ham bhool gaye qayamat zaror ayegi, roz-e-jaza zaror hoga...yeh sab baatein zara pur sukoon andaz mein sochi jayein ya aisi jaga jaya jaye jahan yeh zikr hoon tu insan ko apni "haqeeqat" maloom hojaye..!!
beshak her zee nafs ko maut ka maza chakhna..!!
quoting here ayat of surah al mominoon..!!

(یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی تو کہے گا کہ اے پروردگار! مجھے پھر (دنیا میں) واپس بھیج دے (99) تاکہ میں اس میں جسے چھوڑ آیا ہوں نیک کام کیا کروں۔ ہرگز نہیں۔ یہ ایک ایسی بات ہے کہ وہ اسے زبان سے کہہ رہا ہوگا (اور اس کے ساتھ عمل نہیں ہوگا) اور اس کے پیچھے برزخ ہے (جہاں وہ) اس دن تک کہ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے، (رہیں گے) (100) پھر جب صور پھونکا جائے گا تو نہ تو ان میں قرابتیں ہوں گی اور نہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے (101) تو جن کے (عملوں کے) بوجھ بھاری ہوں گے۔ وہ فلاح پانے والے ہیں (102) اور جن کے بوجھ ہلکے ہوں گے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے تئیں خسارے میں ڈالا، ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے (103) آگ ان کے مونہوں کو جھلس دے گی اور وہ اس میں تیوری چڑھائے ہوں گے (104)کیا تم کو میری آیتیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتیں تھیں (نہیں) تم ان کو سنتے تھے (اور) جھٹلاتے تھے (105) اے ہمارے پروردگار! ہم پر ہماری کم بختی غالب ہوگئی اور ہم رستے سے بھٹک گئے (106) اے پروردگار! ہم کو اس میں سے نکال دے، اگر ہم پھر (ایسے کام) کریں تو ظالم ہوں گے (107) (خدا) فرمائے گا کہ اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو (108) میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو دعا کیا کرتا تھا کہ اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لائے تو تُو ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے (109) تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا کرتے تھے (110) آج میں نے اُن کو اُن کے صبر کا بدلہ دیا، کہ وہ کامیاب ہوگئے (111) (خدا) پوچھے گا کہ تم زمین میں کتنے برس رہے؟ (112) وہ کہیں گے کہ ہم ایک روز یا ایک روز سے بھی کم رہے تھے، شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیئے (113) (خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔ کاش تم جانتے ہوتے (114) کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو بےفائدہ پیدا کیا ہے اور یہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے؟ (115) تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کی شان) اس سے اونچی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش بزرگ کا مالک ہے (116) اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا۔ کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے (117) اور خدا سے دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے (118)

ALLAH TA'ALLAH hamain seerat-e-mustaqeem per chalaye ameen..!!
Reply With Quote
The Following 4 Users Say Thank You to Symbol For This Useful Post:
mjkhan (Friday, January 13, 2012), moose (Monday, January 23, 2012), Naqash Fatima (Friday, January 13, 2012), Princess Royal (Saturday, January 14, 2012)