View Single Post
  #13  
Old Wednesday, May 16, 2012
Amna's Avatar
Amna Amna is offline
Super Moderator
Moderator: Ribbon awarded to moderators of the forum - Issue reason: Best Moderator Award: Awarded for censoring all swearing and keeping posts in order. - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: Aug 2005
Location: Desert of Dream
Posts: 2,926
Thanks: 446
Thanked 1,987 Times in 1,041 Posts
Amna has much to be proud ofAmna has much to be proud ofAmna has much to be proud ofAmna has much to be proud ofAmna has much to be proud ofAmna has much to be proud ofAmna has much to be proud ofAmna has much to be proud of
Default



اُسے سیکھنا ہو گا
ا



سید وصی شاہ



اُسے سیکھنا ہو گا
میں جانتا ہوں
کہ ہر شخص کھرا نہیں ہوتا
لیکن اُسے یہ بھی بتائو کہ ہر غنڈے کے مقابلے میں ایک ہیرو ہوا کرتا ہے
ہر خود غرض سیاستدان کے مقابلے میں ایک مخلص راہنما بھی ہوا کرتا ہے
اُسے بتائو کہ ہر دشمن کے مقابلے میں ایک دوست بھی ہوا کرتا ہے
اُسے حسد سے دور کر دو،
اگر تم کر سکو تو
اُسے خاموش قہقہوں کے راز کے بارے میں بتائو
اس کو یہ جلد سیکھ لینا چاہیے کہ بدمعاشوں کا مقابلہ کرنا سب سے آسان کام ہوا کرتا ہے
اُسے بتائو اگر تم بتا سکو تو
کتابوں کے سحر کے بارے میں
لیکن اُسے اتنا وقت ضرور دینا کہ وہ آسمانوں پر اُڑنے والے پرندوں کے دائمی راز، شہد کی مکھیوں کے سورج سے تعلق اور پہاڑوں سے پھوٹنے والے پھولوں پر بھی غور کر سکے
سکول میں اسے بتائو کہ نقل کر کے پاس ہونے سے فیل ہو جانا زیادہ باعزت ہے
اُسے بتائو کہ اپنے خیالات پہ پختہ یقین رکھے چاہے اُسے سب کہتے بھی رہیں کہ وہ غلط ہیں
اسے سکھائو کہ شریفوں کے ساتھ شریف رہے
لیکن ہٹ دھرموں کے ساتھ سختی سے پیش آئے
میرے بیٹے کو وہ طاقت عطا کرنے کی کوشش کرو کہ جب ہر شخص بھیڑ چال کا شکار ہو رہا ہوتو وہ اس سے دُور رہ سکے
اسے بتائو کہ ہر شخص کی بات سنے لیکن یہ بھی بتائو کہ جو کچھ سُنے اسے سچ کی کسوٹی پر پرکھے اور جو اس میں سے صحیح اور درست ہو، وہ رکھ لے
اسے بتائو کہ محنت سے کمایا ہوا ایک ڈالر
ناجائز طور پر حاصل کیے ہوئے لاکھوں ڈالر سے بہتر ہوتا ہے
اسے دوستوں کے لیے قربانی دینا سکھائو
اگر تم بتا سکو تو اسے بتائو کہ
اداسی میں کیسے مسکرایا جاتا ہے
اسے بتائو کہ آنسوئوں میں کوئی شرم نہیں
اسے بتائو کہ منفی سوچ رکھنے والوں کو خاطر میں مت لائے اور خوشامد اور بہت زیادہ مٹھاس سے ہوشیار رہے
اسے بتائو کہ اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا بہترین معاوضہ وصول کرے لیکن کبھی بھی اپنی روح اور دل کو بیچنے کے لیے نہ لگائے
اسے بتائو کہ شور مچاتے ہوئے ہجوم کی باتوں پر کان نہ دھرے
اور اگر وہ سمجھتا ہے کہ وہ صحیح ہے تو اپنی جگہ پر قائم رہے، ڈٹا رہے
اس سے شفقت سے پیش آئو مگر پیار اور دلار مت کرو
کیونکہ یاد رکھو کہ خام لوہے کی بھڑکتی ہوئی آگ ہی فولاد بنایا کرتی ہے
اس میں اتنا حوصلہ بھردو کہ وہ وقت پڑنے پر عجلت میں فیصلہ کر سکے
اور خود میں اتنی ہمت بھی پیدا کرے کہ صبر کر سکے
اسے ہمیشہ سکھائو کہ خود پر انتہائی درجے کا اعتماد رکھے
کیونکہ تبھی وہ انسانیت پر انتہا درجے کا اعتماد رکھ سکے گا
یہ ایک مشکل کام ہے
لیکن دیکھتے ہیں کہ تم کیا کر سکتے ہو
میرا معصوم بیٹا بہت ہی پیارا
ہ
__________________
To succeed,look at things not as they are,but as they can be.:)
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Amna For This Useful Post:
Faisal86 (Thursday, May 17, 2012)