View Single Post
  #2  
Old Thursday, May 31, 2012
Farrah Zafar's Avatar
Farrah Zafar Farrah Zafar is offline
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default


ان آبلوں سے پاؤں کے ' گھبرا گیا تھا میں

جی خوش ہوا ہے ' راہ کو پرخار دیکھ کر



اس شعر سے شاعر کی اذیت پسندی جھلک رہی ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ عشق کی راہ بڑی پرخطر ہے ۔ ان راستوں پر چل چل کر ،صعوبتیں برداشت کر کر کے اس کے پاؤں پر چھالے پڑ گۓ تھے۔

یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجیے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کر جانا ہے

لیکن شاعر اک حیرت کا عالم طاری کر دیتا ہے جب وہ کہتا ہے کہ اسے آبلے دیکھ کر تکلیف نہیں ہوئ ،کوئ غم کا احساس نہیں ہوا بلکہ اس پر گھبراہٹ طاری ہو گئ ۔

میں ہوں مشتاقٍ جفا ، مجھ پہ جفا اور سہی
تم ہو بیداد سے خوش ، اس سے سوا اور سہی

اپنی گھبراہٹ کی مزید وہ یوں وضاحت کرتا ہے کہ اسے محسوس ہوا شائد عشق کی سختیوں کی انتہا بس یہیں تک ہے ۔ لیکن جونہی اس نے پر پیچ رستے پر نگاہ کی تو اس کے دل کو اطمینان ہوا۔ شاعر کا یہ اطمینان اپنے آپ میں اک اچنبھے کی بات ہے کیونکہ وہ اس مقام پر پہنچ
چکا ہے کہ اسے اذیت لطف دیتی ہے ۔مصائب اور تکالیف اسے سرور بخشتے ہیں ۔

رنج سے خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

غالب کی اذیت پسندی محض محبوب کو یہ احساس دلانے کے لیئے ہے کہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں جو عشق کی مشکلات دیکھ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔اس کا مقصد اپنی مستقل مزاجی اور اپنے جذبات و احساسات کی سچائ کو ثابت کرنا ہے ۔
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following 4 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
Arain007 (Friday, June 01, 2012), Minahil pcs (Thursday, May 04, 2017), siddiqui88 (Friday, June 01, 2012), Waleed92 (Thursday, December 01, 2016)