نبی (صلی اللہ علیہ واله وسلم) کا ارشاد ہے [ إن المسلم إذا عاد أخاہ المسلم ، لم یزل فی خرفة الجنة حتیٰ یرجع،قیل یا رسول اللّٰہ :وما خرفة الجنة؟ قال : جناہا ] یعنی ایک مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی تیمار داری کرتا ہے تو وہ برابر جنت کے خوشوں میں رہتا ہے جب تک کہ واپس نہ لوٹے ،آپ (صلی اللہ علیہ واله وسلم) سے پوچھا گیا: یا رسول الله! (صلی اللہ علیہ واله وسلم) جنت کے خوشوں کا کیا مطلب ہے؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا : اس کے پھل ۔ نیز آپ (صلی اللہ علیہ واله وسلم) کا ارشاد ہے [ من عاد مریضا لم یزل یخوض فی الرحمة حتیٰ یجلس ،فإذا جلس اغتمس فیہا ] یعنی ایک مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی تیمار داری کرتا ہے تو وہ برابر اللہ کی رحمت میں غوطے لگاتا ہے یہاں تک کہ بیٹھ جائے، اور جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔
[ رواہ احمد وابن ماجہ]
Prophet ﷺ said, When a muslim visits his (muslim) brother to ask about his sickness, remains in the clusters of jannah till he came back, it was asked what are the clusters of jannab? Prophet ﷺ replied its the fruits(blessings) of jannah, Further the Prophet ﷺ said that when a muslim visits his (muslim) brother, he is in continuous blessings of ALLAH till he sits down, and when he sits downs, he is submerged in the blessings (of ALLAH).
[ Narrated In Ahmad & Ibn-e-Majah ]