انا زدوں سے نسبت ہے، اذیت ہے
یہاں جتنی سہولت ہے ، اذیت ہے
خرد مندی اسی میں ہے اٹھا لے جا
تمہیں میری ضرورت ہے ، اذیت ہے
تیرے پیچھے چلے جانا ، چلے آنا
بڑی کافر طبیعت ہے ، اذیت ہے
اٹھا کر پھینک دے ساری کتابوں کو
اگر ان میں نصیحت ہے ، اذیت ہے
بتا اے عشق! صدقے میں تجھے کیا دوں؟
میری مٹھی میں شہرت ہے ، اذیت ہے
بلا کا بدگمان ہے وہ مگر پھر بھی
ہمیں اس سے محبت ہے ، اذیت ہے
بیانٍ میر و غالب سے کہیں آگے
فلک' مجھ کو ودیعت ہے ، اذیت ہے
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
|