Saturday, November 17, 2012
|
|
Senior Member
|
|
Join Date: Oct 2011
Location: دیار ِ آرزو
Posts: 258
Thanks: 271
Thanked 258 Times in 157 Posts
|
|
اپنی ایک تازہ غزل عرض ہے۔۔
چشم تاریک، زخم زخم جگر
عمر بھر کی ریاضتوں کا ثمر
قطرہ قطرہ لہو جھلستا ہے
ہے کڑا دشت ِ آرزو کا سفر
انکے حصے میں گھاٹ بھی، گھر بھی
میرے حصے میں گرد ِ راہ گزر
جل رہا ہے چراغ ِ دیدہ ِ تر
کتنا روشن ہے شام ِ ہجر میں گھر
ہم نے صدیوں ہرا بھرا رکھا
اشک پاشی سے چاہتوں کا شجر
یہ تماشائے روز و شب کب تک!!!؟؟
نوچ ڈالوں گا آج شمس و قمر
ہے خمار ِ جنوں چہار طرف
کس نگر جائیے گا، کونسے در؟
شاعر: سفیر حسین صفیؔ، سکردو، گلگت بلتستان۔
__________________
"So my birth was the first of all my misfortunes". (Jean Jacques Rosseou)
|