Thread: Faiz Ahmed Faiz
View Single Post
  #35  
Old Wednesday, March 06, 2013
stranger498's Avatar
stranger498 stranger498 is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Location: lahore
Posts: 176
Thanks: 69
Thanked 143 Times in 79 Posts
stranger498 is on a distinguished road
Default

تری امید -- ترا انتظار جب سے ہے ..
نہ شب کو دن سے شکایت --نہ دن کو شب سے هے ..
کسی کا درد هو کرتے ہیں تیرے نام رقم ..
گلہ هے جو بهی کسی سے ترے سبب سے ہے ..
ہوا هے جب سے دل _ ناصبور بے قابو ..
کلام تجهسے نظر کو بڑے ادب سے هے ...

------------------------------------------------

ساری دنیا سے دور ہو جاےء ...
جو ذرا تیرے پاس ہو بیٹهے ...

------------------------------------------------

سب قتل ہوکے تیرے مقابل سے آئے ہیں
ہم لوگ سرخرو ہیں کہ منزل سے آئے ہیں

شمعِ نظر، خیال کے انجم ، جگر کے داغ
جتنے چراغ ہیں، تری محفل سے آئے ہیں

اٹھ کر تو آ گئے ہیں تری بزم سے مگر
کچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے آئے ہیں

ہر اک قدم اجل تھا، ہر اک گام زندگی
ہم گھوم پھر کے کوچۂ قاتل سے آئے ہیں

بادِ خزاں کا شکر کرو، فیض جس کے ہاتھ
نامے کہاں بہار شمائل سے آئے ہیں

------------------------------------------
__________________
Tainu Kafar Kafar aanday,,,,tou aho aho aakh (Bullhay Shah)
Reply With Quote