View Single Post
  #1  
Old Sunday, June 16, 2013
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 246
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default یونہی جلاتے ہیں ہم لوگ زندگی کے چراغ

سلام

کٹا کے سر جو جلاۓ تھے زندگی کے چراغ
اسی حسین سے باقی ہیں بندگی کے چراغ

رسول پاک کا محسن رہا علی کا پدر
خدا کے دیں کو بچایا کئے علی کے چراغ


غم حسین میں رونا خوشی میں خوش ہونا
یونہی جلاتے ہیں ہم لوگ زندگی کے چراغ

بھٹکتا رہتا میں در در ،کہیں نہ ملتا خدا
کہ پنجتن سے ملے مجھکو آگہی کے چراغ

قرآن کرتا ہے واجب محبتیں ان سے
بجھا دو آل محمّد سے دشمنی کے چراغ

یہ فیض بھی ہے زبانوں کو انکی مدحت سے
کہ گام گام جلے ہیں سخنوری کے چراغ

علی کی ڈیوڑھی سے اتنا تو فیض لے شارب
بجھا دے تجھ میں جو روشن ہیں خود سری کے چراغ

سید اقبال رضوی شارب
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to alphabravo For This Useful Post:
madiha alvi (Friday, January 03, 2014)