kaun samjhe ishq kii dushvaariyaa.n
کون سمجھے عشق کی دشواریاں
اک جنوں اور لاکھ ذمہ_داریاں
اہتمام_زندگی_عشق دیکھ
روز مر جانے کی ہیں تیاریاں
عشق کا غم وہ بھی تیرے عشق کا
کون کر سکتا مری غم_خواریاں
بے_خودی_عشق جیسے غم کی نیند
غم کی نیندیں روح کی بیداریاں
عشق بھی ہے کس قدر بر_خود_غلط
ان کی بزم_ناز اور خودداریاں
اس محبت اس جوانی کی قسم
پھر نہ یہ نیندیں نہ یہ بیداریاں
یہ نیاز_آرزو_مندی نہ دیکھ
اور کچھ ہیں عشق کی خودداریاں
اختلاج_قلب کے دورے نہیں
عشق کی بسملؔ ہیں دل_آزاریاں
Last edited by RekhtaUrdu; Tuesday, April 15, 2014 at 11:25 AM.
Reason: کون سمجھے عشق کی دشواریاں
|