View Single Post
  #1  
Old Wednesday, November 18, 2015
canadian canadian is offline
Senior Member
 
Join Date: Dec 2010
Posts: 322
Thanks: 175
Thanked 180 Times in 134 Posts
canadian is on a distinguished road
Default بات جو بگڑی ہوئی تھی،وہ بنائی کس نے...

بس رہے تھے یہیں سلجوق بھی ،تُورانی بھی.....
اہلِ چیں چین میں،ایران میں ساسانی بھی.....
اسی معمورے میں آباد تھے یونانی بھی...
اسی دُنیا میں یہودی بھی تھے،نصرانی بھی...
پر ترے نام پہ تلوار اُٹھائی کس نے....
بات جو بگڑی ہوئی تھی،وہ بنائی کس نے...
بنی اغیار کی چاہنے والی دنیا....
رہ گئی اپنے لئے ایک خیالی دنیا....
ہم تو رخصت ہوئے اوروں نے سنبھالی دنیا...
پهر نہ کہنا ہوئی توحید سے خالی دنیا...
ہم تو جیتے ہیں کہ دنیا میں تیرا نام رہے....
کہیں ممکن ہےکہ ساقی نہ رہے، جام رہے...
علامہ اقبال رح
Reply With Quote