View Single Post
  #1  
Old Saturday, December 12, 2015
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 245
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default میں پیش خدا جانے کے قابل نہیں ہوتا

سلام
سید اقبال رضوی شارب

شبّیر کا غم گر مجھے حاصل نہیں ہوتا
میں پیش خدا جانے کے قابل نہیں ہوتا

ہوتی جو ذرا احمدِ مرسل کی محبّت
ہم شکل پیمبر کا وہ قاتل نہیں ہوتا

غم گھٹتے ہیں سب گردش ایّام سے لیکن
موسم غمِ شبّیر کا زائل نہیں ہوتا

انساں پہ اثر کرتی ہیں غیروں کی تکا لیف
پتھر کا جگر مائلِ بسمل نہیں ہوتا


پشتوں سے گداءے درِ شبّیر ہوں شارب
دل غیروں کی جانب کبھی مائل نہیں ہوتا
Reply With Quote