View Single Post
  #1  
Old Saturday, June 11, 2016
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default تکمیل بشر کی حد آخر ہیں محمّد

سلام
سید اقبال رضوی شارب

مجھ پر مرے اجداد پہ خالق کی عطا ہے
ہم کو در شبّیر جو ورثے میں ملا ہے

تکمیل بشر کی حد آخر ہیں محمّد
پھر اس سے پرے صرف خدا صرف خدا ہے

دو ٹکڑے ہیں اک نور کے یہ احمد و حیدر
اس واسطے وہ نفسِ رسولِ دو سرا ہے

سب وار دیا دین پہ قاسم ہو کہ اکبر
سر شکر کے سجدے میں کٹایا کہ خدا ہے

جب بھی کبھی تنہائی ہو محتاط بھی رہنا
خلوت میں ہی ابلیس نیں کتنوں کو ٹھگا ہے

مولا کے مقولات میں اک یہ بھی ہے شارب
*مکسور ارادوں نے بتایا کہ خدا ہے

(حضرت علی کا ایک ارشاد یہ بھی ہے کہ میں نے الله کو اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا )
Reply With Quote