View Single Post
  #1  
Old Saturday, December 31, 2016
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default revised and extended : شاید اسی لئے نہ تھا سایہ جناب کا

نعت و منقبت

سید اقبال رضوی شارب
(sharibmet@yahoo.com)

انعام مل گیا ہمیں رحمت کے باب کا
نازل ہوا جو نور رسالت مآب کا

مقروض دینِ با ری ہے جسکے شباب کا
نائب تو بس وہی ہے رسالت مآب کا

کافر بھی کہہ رہے ہیں کلامِ بشر نہیں
یہ بھی تو معجزہ ہے خدا کی کتاب کا

ظلمت قریب آ نہیں سکتی حضور کے
شاید اسی لئے نہ تھا سایہ جناب کا

بندوں کے ساتھ انکا خدا بھی شریک ہے
صَلِّ علٰی کا ورد ہے کس آب و تاب کا

چوده صدی کی منفی سیاست کے باوجود
پھیلا ہوا ہے نور رسالت مآب کا

ہر چیز مانگتا ہوں خدا کے حضور سے
سائل ہوں گر چہ میں تو درِ بو تراب کا

خاکِ شفا نے مرحلے آساں بنا دیے
قصّہ یہ مختصر ہے حساب و کتاب کا

دشمن کو اے خدا تو مثالی عذاب دے
گستاخیِ رسول کے ہر ارتکاب کا

یہ بھی علی کا ایک تعارف ہے دوستو
کوثر پہ و ہی دیں گے پیالہ شراب کا

شارب بجز علی کوئی سمجھا نہ ٹھیک سے
قوسین بھر کی دوری و قصّہ حجاب کا
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to alphabravo For This Useful Post:
asmapices (Friday, January 06, 2017)