CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Humorous, Inspirational and General Stuff (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/humorous-inspirational-general-stuff/)
-   -   عشق کا عین (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/humorous-inspirational-general-stuff/63595-1593-1588-1602-1705-1575-1593-1740-1606-a.html)

Astute Accountant Wednesday, May 23, 2012 06:25 PM

عشق کا عین
 
[size="5"][b]ایک اور موقع پر الہی بخش نے کہا ، ابا تم عشق کی بات بُہت کرتے ہو ، کہتے ہو زندگی کا مقصد عشق ہونا چاہیے ، عشق اللہ اور اُس کے رسُول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
یہ تو بتائو یہ عشق کیا چیز ہے ، مشکل ہے کہ آسان مجھے محبت بڑی آسان لگتی ہے ۔ کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ، ہو جاتی ہے تو جاتی ہے نہیں ہوتی تو نہیں ہوتی ، مگر اتنا بڑا مسلہ تو نہیں لگتا جتنا تم بتاتے ہو
باپ کے چہرے پر نرمی ہی نرمی بکھر گئی آنکھوں میں جیسے گہری سوچ اُتر آئی.
یں تو جاہل آدمی ہُوں بیٹے ۔آپ ہی آپ یہ باتیں سمجھنے کی کوشش کرتا رہتا ہُوں ، اس کو پڑھنے کے لیے کتابیں پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں ہو تی ۔ یہ عشق تو آدمی کے اندر ہوتا ہے نا بس اس کے لیے خود کو سمجھنے اور تبدیل کرتے رہنا ہوتا ہے
وہ کہتے کہتے رُکا اور بظاہر سامنے والی دیوار پر کچھ دیکھنے لگا ، لیکن لگتا تھا کہ وہ بُہت دُور دیکھ رہا ہے
عشق تو بیٹے آسان ہے بُہت ہی آسان یہ تو ہو جاتا ہے پر عشق کرتے رہنا کئے جانا بُہت مشکل ہے عشق کے تقاضے پُورے کرنا بالکل آسان نہیں ، اس کے لیے تو اپنا آپ مارنا پرتا ہے
الہی بخش نے پُوچھا کہ ابا عشق کیسے ہو سکتا ہے اُس سے جس کو دیکھا نہ ہو ؟
اپنے وجود پر غور کرنا شروع کر ، پیدا ہُوا تو کیڑے جیسا تھا ، اپنے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتا تھا ، نہ اپنی حفاظت نہ زندگی کا اہتمام ، رب نے تیری حفاطت کی ، تُجھے پالا ، دو ہاتھ دیے ، دوٹانگیں دی ، کام کرتی ہُوئی دو آنکھیں*دیں ، بینائی دی ، عقل دی ، تجھے ایک مکمل انسان بنایا ، کوئی کمی کوئی محرومی تیرے لیے نہیں چھوڑی ، سب سے بڑھ کر تُجھے ایک مُسلمان کے گھر میں*پیدا کیا ، تاکہ تجھے حق کی تلاش میں نہ بھٹکنا پڑے ، یہ سب احسان تجھ پر کیے ، اس نے جو بے نیاز ہے ، جس کو کسی سے غرض نہیں ، اسے کسی سے کچھ نہیں چاہیے ، اور اتنے احسانوں کے بعد اس نے بھلائی کا راستہ دکھا کر تُجھ پر احسان کیا ، اب اس کہ جواب میں تُو کیا کرے گا
علیم الحق --- عشق کا عین[/b][/size]


10:15 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.