CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Poetry & Literature (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/)
-   -   لفظ میرے، میرے ہونے کی گواہی دیں گے (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/52601-1604-1601-1592-1605-1740-1585-1746-1548-1605-1740-1585-1746-1729-1608-1606-1746-1705-1740-1711-1608-1575-1729-1740-1583-1740-1722-1711-1746-a.html)

Farrah Zafar Wednesday, August 10, 2011 04:11 PM

لفظ میرے، میرے ہونے کی گواہی دیں گے
 
[size="5"]دوستو یہاں میں اپنے بے ترتیب خیالات آپ سے شیئر کروں گی۔ پچھلے کچھ عرصے سے میرے ذہن میں یہ خیال گردش کر رہا ہے کہ اگر میں آج مر جاؤں تو میری سوچیں،میرے لفظ میرے ساتھ ہی چلے جاییں گے؟فرصت کا انتظار کرتے کرتے،لفظوں کو سنبھال سنبھال کے رکھنے کے چکر میں زندگی ہی نہ رہے تو؟
زندگی رہی تو انشاﷲ کتابیں ضرور شائع کرواؤں گی لیکن اپنی سوچوں اور اپنے خیالات کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے میں جو لطف اور سکون ملتا ہے،اسی کی خاطر میں یہ تھریڈ شروع کر رہی ہوں۔ امید ہے آپ پسند کریں گے
ّ[center][b]
ّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّّ___________________
[/b][/center]

لمحاتی خوشی کے لیے عمر بھر کا غم خریدنا دانشمندی نہیں ۔زندگی سے محبت کرنی ہے تو حقیقت سے بھی کرنی پڑے گی کیوں کہ محبت میں تلخیاں بھی من و عن قبول کرنی پڑتی ہیں ۔ ۔خوابوں کی دنیا لاکھ دلنشیں صحیح مگر حقیقت کے آگے اسے گھٹنے ٹیکنے ہی پڑتے ہیں۔ ۔
[u][center]
فرح ظفر[/u]
[/center][/size]
[center]
___________________[/center][size="5"]

لفظوں کی خوشبو دلفریب تو لگتی ہے لیکن اس خوشبو پر اعتبار کرو تو یہ ایک ایسے طلسم کدہ میں لے جاتی ہے جہاں سے واپسی کا کوئ راستہ نہیں ہوتا اور اگر کوئ بچ نکلنے میں کامیاب ہو بھی جائے تو وہ آسیب زدہ وجود بن جاتا ہے۔ ۔ایسا وجود جو زندہ تو ہوتا ہے لیکن اس میں زندگی نہیں ہوتی ۔ ۔خوشبو کا پیچھا کرنے والوں
کو عمر بھر کا تاوان دینا پڑتا ہے۔ ۔ ۔

تو کیوں نہ اس خوشبو کو سونگھنے سے انکار کر دیا جائے؟
[u][center]
فرح ظفر[/u]
[/center][/size]

lizaaudacious Wednesday, August 10, 2011 04:52 PM

Farah dear
ap k khayalat prh k bohot mutaasir hue hun but bohot talkh likhti ho ap????????dun mind but thorray say latif ahsasat ko bhi agar share kro tau.is habs zada daur mn tumharay ilfaz prh kr agar kuch taza hawa ka jhonka mil jaye tu kia bura?????????
think about it:)

Razzi Wednesday, August 10, 2011 05:51 PM

Well FARAH ZAFAR

ap to is forum par chha hi gae ho. jidhar dekho udhar farah farah farah bas farah hi nazar ati hai. aisi kon c khobi hai ap mein?

and what's your qualification? i think you are literature student?

you r so experienced in translation. plz yeh kiya raz hain ?

Tell me i am waiting for your precious reply.:))

Farrah Zafar Thursday, August 11, 2011 02:14 AM

[QUOTE=lizaaudacious;338404]Farah dear
ap k khayalat prh k bohot mutaasir hue hun but bohot talkh likhti ho ap????????dun mind but thorray say latif ahsasat ko bhi agar share kro tau.is habs zada daur mn tumharay ilfaz prh kr agar kuch taza hawa ka jhonka mil jaye tu kia bura?????????
think about it:)[/QUOTE][SIZE="5"]
حقیقت ہمیشہ تلخ ہی لگتی ہے دوست۔ اور میں حقیقت پسند ہوں:) لطیف احساسات کے لیے شاعری کے سیکشن میں میں پوسٹ کرتی رہتی ہوں۔لیکن بہرحال آپ کی خواہش مقدم ہے۔کوشش کروں گی کہ کچھ ہلکا پھلکا بھی لکھ سکوں۔
[/SIZE]

[QUOTE]
Well FARAH ZAFAR

ap to is forum par chha hi gae ho. jidhar dekho udhar farah farah farah bas farah hi nazar ati hai. aisi kon c khobi hai ap mein?

and what's your qualification? i think you are literature student?

you r so experienced in translation. plz yeh kiya raz hain ?

Tell me i am waiting for your precious reply.[/QUOTE]
[SIZE="4"]
@Razi [/SIZE]
[SIZE="4"]
"koi tou baat hai us mein Faiz" :)[/SIZE]
[SIZE="4"]
I'm masters in English Literature.I'm not experienced in translation,frankly speaking,I'm not good at grammar.[/SIZE]

Wish maker Thursday, August 11, 2011 08:36 PM

kammal krti ho madam! bahut khub! but i would like u to look deep into Razzi,s hidden meaning costumed with flowery words

Muhammad iqbal Serwar Thursday, August 11, 2011 08:41 PM

ma arsa daraaz sa apk post k hue ashaar perh raha or unke ak dairy tarteeb da raha hn ....... jo k ak aisa guldasta ke shakal ban gae ha jis sa mara jaisa kam zook rakhna wala log b mustfeed ho sakta han mare dua khuda apk zook ma izafa or apka daman khushion sa bar da.....ma apk bhaja hue ashaar perh k ya mehoos krta hon jaisa ya mare he jazbat hain jinko ap na akatha kr dia ha ..fara mari dauaien hamesha apk sath raha gaien....khuda apko hamesha khush rakha ameeeeeeeeeeee

Farrah Zafar Thursday, August 11, 2011 10:31 PM

[QUOTE=Wish maker;338787]kammal krti ho madam! bahut khub! but i would like u to look deep into Razzi,s hidden meaning costumed with flowery words[/QUOTE]

I didn't go beyond the words,replied for what I understood.

[QUOTE]
ma arsa daraaz sa apk post k hue ashaar perh raha or unke ak dairy tarteeb da raha hn ....... jo k ak aisa guldasta ke shakal ban gae ha jis sa mara jaisa kam zook rakhna wala log b mustfeed ho sakta han mare dua khuda apk zook ma izafa or apka daman khushion sa bar da.....ma apk bhaja hue ashaar perh k ya mehoos krta hon jaisa ya mare he jazbat hain jinko ap na akatha kr dia ha ..fara mari dauaien hamesha apk sath raha gaien....khuda apko hamesha khush rakha ameeeeeeeeeeee[/QUOTE]
[SIZE="4"]
@Iqbal Sarwar![/SIZE][SIZE="5"]

آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے :bow[/SIZE]

Farrah Zafar Thursday, August 11, 2011 10:38 PM

[SIZE="5"]
بارش میں نہانے کا اپنا ہی مزہ ہے،یوں لگتا ہے جیسے ساری کثافتیں دھل گییں،بچپن لوٹ آتا ہے،ننھے بچوں کی طرح چھم چھم کرنا اور کھلکھلانا ۔ ۔چند لمحوں میں پوری زندگی جی لیتے ہیں۔ ۔ ۔
بھیگی بھیگی سی خوشیاں،بہتے بہتے غم ۔ ۔
[U][CENTER]
فرح ظفر[/CENTER][/U][/SIZE]
[CENTER]

[IMG]http://i1100.photobucket.com/albums/g417/Queen_Farrah/67378_444406864353_173123164353_4974940_417683_n.jpg[/IMG][/CENTER]
[SIZE="5"]

زندگی کتنی حسین ہوتی اگر کاغذ،قلم اور چائے کا کپ ہوتا،کھڑکی پہ بارش کی بوندیں برس رہی ہوتیں اور ۔ ۔ ۔ مستقبل کے اندیشے نہ ہوتے،کسی خوف نے جکڑا نہ ہوتا،دکھ درد کی لہریں پھیلی نہ ہوتیں۔ ۔ ۔
زندگی مہرباں بھی تو ہو سکتی تھی؟
[CENTER][U]
فرح ظفر[/U][/CENTER][/SIZE]

Farrah Zafar Friday, August 12, 2011 08:18 PM

[size="5"]
بدگمانی کی عینک رشتوں کی خوبصورتی کو دھندلا دیتی ہے۔انسان وہ ہی کچھ دیکھتا ہے جو وہ دیکھنا چاہتا ہے۔ ۔وہ ہی کچھ سنتا ہے جو وہ سننا چاہتا ہے۔ ۔وہ کبھی اس عینک کو اتار کے کسی بھی رشتے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھنے کی کوشش نہیں کرتا۔اگر وہ ایسا کرے تو اسے سامنے والے کی آنکھوں میں سچائ ضرور جگمگاتی نظر آ جاے۔ ۔
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ؛
رشتوں کی رسی اس وقت کمزور پڑنے لگتی ہے جب انسان غلط فہمی میں پیداہونےوالےسوالوںکے جواب بھی خود ہی بنا لیتا ہے۔
[center][u]
فرح ظفر[/u]
_______________________
[/center]

زندگی میں کچھ فیصلے بر وقت نہ کیے جاییں تو پچھتاوے عمر بھر کا مقدر بن جاتے ہیں۔ندامت،ملال اور بے بسی کے بھنور میں غوطے کھاتا انسان نہ ڈوبتا ہے نہ ابھرتا ہے۔

کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے؛

لمحوں نے خطا کی تھی،صدیوں نے سزا پائ
[center][u]
فرح ظفر[/u][/center][/size]

Farrah Zafar Saturday, August 13, 2011 01:49 PM

[size="5"]زندگی میں کبھی کبھی ایسا موڑ آتا ہے کہ آپ کو دنیا اور رشتوں میں سے کسی ایک کو چننا پڑتا ہے۔مادی فواید سے نظر چرانی پڑتی ہے،سود و زیاں کو پس پشت ڈالنا پڑتاہے،اس وقت صرف فیصلہ کرنا ہوتا ہے؛ایک کٹھن فیصلہ؛رشتہ یا مادی فایدہ؟؟
وہ گھڑی آپ کی فطرت کی آزمایش کی گھڑی ہوتی ہے،آپ ا پنی شخصیت کے اس پہلو سے واقف ہوتے ہیں جو آپ پہ پہلے عیاں نہیں تھا۔یعنی مادیت پرستی اہم یا رشتے؟
[center][u]
فرح ظفر[/u][b]
________________________[/b][/center]

کبھی کبھی نیند بھی ضد پہ آ جاتی ہے۔اسے یہ شوق کہ آنکھوں میں خواب بساؤ،آنکھوں کو یہ خوف کہ خوابوں کی قیمت نہ چکا پاییں گی۔اسی کشمکش میں رتجگے مقدر بن جاتے ہیں۔

وہ کسی شاعر نے کیا خو ب کہا؛

پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو تھک جاؤگی
[center][u]
فرح ظفر[/u][/center][/size]

Farrah Zafar Saturday, August 13, 2011 11:09 PM

[size="5"]آزادی کا مطلب محض جسمانی یا معاشرتی آزادی نہیں ہوتا بلکہ آزادی توروح کی ہوتی ہے،ذہنوں کی ہوتی ہے،سوچ کی ہوتی ہے، ہم اس رسمی آزادی پہ خوشی کا اظہار کریں تو کیسے کریں؟ہمارے پر کٹے ہوئے ہیں،ہماری سوچ غلام ہے،ہمارے قدم اس بے باکی اور وقار سے نا آشنا ہیں جو آزاد قوموں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ ۔ہم ایسے چیتے ہیں جو چڑیا گھر میں مقید ہیں ،ساری تیزی طراری بے کار،ساری ہوشیاری بے معنی ۔عجیب بے بسی ٹپکتی ہے ہمارے غلامانہ چہروں سے ۔ ۔
[center]
بقول شاعر؛

محبت گولیوں سے بو رہے ہو

وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو

گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے

یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو
[u]
فرح ظفر[/u]
[/center][/size]

Farrah Zafar Monday, August 15, 2011 08:58 PM

[SIZE="5"]تنہائ ایک عفریت کی مانند ہے۔یہ آپ کے اندر کے تمام راز باہر نکال پھینکتی ہے۔وہ تمام دکھ جو کہیں اندر ہی دفن ہو گیے تھے۔اور جنہیں یاد کرنا آپ کے لیے اذیت سے کم نہیں ہوتا۔آپ انہیں دہرانا نہیں چاہتے مگر موقع پاتے ہی وہ سمندر کی تیز و تند لہر کی طرح آپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔آپ کی مزاحمت دم توڑ دیتی ہے اور بلآخر آپ خود کو ان تلخ یادوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔تنہائ کے سفر میں تلخ یادیں زاد سفر بن جاتی ہیں۔اور زاد سفر سے ہمیشہ انسیت ہو جاتی ہے؛یہی وجہ ہے کہ آپ کو وہ اذیت مزہ دینے لگتی ہے۔پھر آپ
ہوتے ہیں اور تنہائ۔ ۔ہمیشہ ہمیشہ کی تنہائ۔ ۔خود اذیتی سے لبریز تنہائ۔ ۔
[CENTER][U]
فرح ظفر
[/U]
[IMG]http://i1029.photobucket.com/albums/y352/tay231/Candles/Animacin3.gif[/IMG]

شمع جیسی زندگی بہت اچھی لگتی ہے؛

۔ ۔شمع کی مانند خود جلنا مگر چہار سو روشنی پھیلانا

۔۔،لوگوں کی زندگیوں سے اندھیرا دور کرنا

۔۔شمع کی مانند رات کا مقابلہ کرنا

۔۔اور شمع کی مانند بہت جلد فنا ہو جانا
[U]
فرح ظفر[/U][/CENTER]
[/SIZE]

King Arthur Tuesday, August 16, 2011 02:19 AM

[QUOTE=Farrah Zafar;340182][SIZE="5"]تنہائ ایک عفریت کی مانند ہے۔یہ آپ کے اندر کے تمام راز باہر نکال پھینکتی ہے۔وہ تمام دکھ جو کہیں اندر ہی دفن ہو گیے تھے۔اور جنہیں یاد کرنا آپ کے لیے اذیت سے کم نہیں ہوتا۔آپ انہیں دہرانا نہیں چاہتے مگر موقع پاتے ہی وہ سمندر کی تیز و تند لہر کی طرح آپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔آپ کی مزاحمت دم توڑ دیتی ہے اور بلآخر آپ خود کو ان تلخ یادوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔تنہائ کے سفر میں تلخ یادیں زاد سفر بن جاتی ہیں۔اور زاد سفر سے ہمیشہ انسیت ہو جاتی ہے؛یہی وجہ ہے کہ آپ کو وہ اذیت مزہ دینے لگتی ہے۔پھر آپ
ہوتے ہیں اور تنہائ۔ ۔ہمیشہ ہمیشہ کی تنہائ۔ ۔خود اذیتی سے لبریز تنہائ۔ ۔
فرح ظفر
[/quote][/size]
tanhaee mai azziyaat nahi nashaa hai mana es nashay mai yadeen rulati bhi hain paar hansati bhi tu hain phr un ko azziyat kahna kyon kar theek hai or es nashay ko panay k liyay hazaar baar zindagi milay tu bhi kam hei yaqeen karin es k baad kisi nashay ki na tu koi zarorat rahti hee na hessiyat.. bohat seekhati hai yay tanhayee...hamesha hamesha ki tanhyaee.. zindagi say labreez tanhayee.

Farrah Zafar Tuesday, August 16, 2011 04:56 PM

[quote=king arthur;340311][/size]
tanhaee mai azziyaat nahi nashaa hai mana es nashay mai yadeen rulati bhi hain paar hansati bhi tu hain phr un ko azziyat kahna kyon kar theek hai or es nashay ko panay k liyay hazaar baar zindagi milay tu bhi kam hei yaqeen karin es k baad kisi nashay ki na tu koi zarorat rahti hee na hessiyat.. Bohat seekhati hai yay tanhayee...hamesha hamesha ki tanhyaee.. Zindagi say labreez tanhayee.[/quote]
[size="5"]
آرتھر پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ میرے محسوسات ہیں۔جس وقت میں نے یہ لکھا،یقین کیجیے،میری کیفیت ایسی ہی ہو گی۔میں خالص اپنے مشاہدات اورتجربات پیش کرتی ہوں جو کہ میں سوچ کے نہیں لکھتی،محسوس کیا اور لکھ دیا۔ اور جب مایوسی کی کیفیت ہو تو ہر طرف اندھیرا ہی نظر آتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ آپ نے خود اعتراف کیا کہ یادیں رلاتی بھی ہیں۔تو رلانے والی چیز اذیت ناک نہیں ہوتی تو اور کیا ہوتی ہے؟

تیسری بات یہ کہ یادوں کی اقسام ہوتی ہیں۔اگر آپ کو سکول کا زمانہ یاد آ رہا ہے تو آپ کو وہ سب یاد کر کے بہت مزہ آئے گا۔ذرا سی اداسی بھی ہو گی کہ اب سب دوست بچھڑ گئے لیکن مجموعی طور پر یہ خوش کن یادیں ہوں گی

اگر آپ کو اپنی کلاس فیلو یاد آئے گی جو کالج میں بہت شرارتی ہوتی تھی اور آپ اس سے محبت کرتے تھے لیکن اب اس کی شادی ہو گئ ہے۔تو اسے یاد کریں گے تو اس یاد کے ساتھ اذیت بھی ہو گی۔مزہ بھی آئے گا کہ وہ کس ظرح کلاس میں رونق لگاتی تھی لیکن ساتھ یہ احساس بھی جڑا ہو گا کہ؛
اب وہ آپ کی نہیں رہی،کیا یہ اذیت نہیں؟جسے آپ نے سب سے زیادہ چاہا ہو اور وہ آپ کی نہیں کسی اور کی ہو چکی ہو تو کیا اس کی یادوں میں مزے کے ساتھ اذیت نہیں ہو گی؟

پھر ایک قسم اور ہے یادوں کی۔ سی ایس ایس کا رزلٹ آیا،لڑکا ناکام ہو گیا، اکیلا بیٹھا ہے کمرے میں۔ آنکھوں میں آنسو ہیں،کیا سوچے گا وہ اس تنہائ میں؟ یقین کیجیے اسے ایک ایک کر کے اپنی ساری ناکامیاں یاد آیئں گی ۔ کامیابیاں بھول جائے گا کچھ دیر کے لیے۔ ۔اسے یاد آئے گا کہ اس نے نوکریوں کے لیے کس کس طرح دھکے کھائے ۔والد صاحب کے سخت الفاظ سننے پڑے کہ تم نکمے ہو۔ دوستوں کی کامیابیاں یاد آیئں گی کہ افسوس صرف میرے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے،میری زندگی بےکار ہے،قسمت میرا ساتھ نہیں دیتی۔

بھلے بعد میں مایوسی کی کیفیت غائب ہو جائے لیکن کیا ان مخصوص لمحات میں اذیت نہیں ہوتی؟؟
امید ہے اب آپ میرا نقطہ نظر سمجھ گئے ہوں گے۔[/size]

King Arthur Tuesday, August 16, 2011 05:13 PM

woo yadeen bohat mazay ki heen naa azziyat nahi hoti un mai chahay wo kisi aur ki ho gaye ho ya ho gaya hoo hota apna hee hai andar say...dost zindagi na milaay gi dubaraa jee loo or hans kar pee loo chahay ansoo he kyon na hoo ...khair ap mayoos maat hon bohat dard bhara hai ap k andar es ko nikalti rahin gi tu thek ho jayay ga. aur mazay ki baat tu bhool gaya k saab kuj chala janay k baad he ati heen ...hayee yadeen :-)

Farrah Zafar Tuesday, August 16, 2011 05:26 PM

[size="5"][quote=king arthur;340551]woo yadeen bohat mazay ki heen naa azziyat nahi hoti un mai chahay wo kisi aur ki ho gaye ho ya ho gaya hoo hota apna hee hai andar say...dost zindagi na milaay gi dubaraa jee loo or hans kar pee loo chahay ansoo he kyon na hoo ...khair ap mayoos maat hon bohat dard bhara hai ap k andar es ko nikalti rahin gi tu thek ho jayay ga. Aur mazay ki baat tu bhool gaya k saab kuj chala janay k baad he ati heen ...hayee yadeen :-)[/quote]

آپ کے ہمت بندھانے کا شکریہ لیکن میرے اندر درد نہیں۔ ۔ ۔درد کو محسوس کرنے کا آلہ لگا ہوا ہے۔جن کو اﷲ لکھنے کی صلاحیت دیتا ہےان کی محسوس کرنے کی صلاحیت بھی کئ گنا بڑھا دیتا ہے وہ اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے لکھتے ہیں۔ ہم لکھنے والوں کو دوسروںکا درد اپنے درد کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

اس لیے آپ سے اور دوسرے پڑھنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ ان لفظوں کو میرے تجربات سمجھ کر نہ پڑھیں بلکہ میرے محسوسات سمجھ کر پڑھیں۔ [/size]

King Arthur Tuesday, August 16, 2011 05:39 PM

dekhen zarori nahi ap nay yay sab tajarbat karay hoon laikin kuj na kuj tu karay hon gaay us k bager yay ahsassat nahi atay kabhi yay dard mehsos nahi ho sakta jab tak khud paar naa betti ho..ghabraiyay maat khush dili say kabool kejiyay k ap nay zindagi k chaand anmool ahsassat say apni rooh ka taaruuff karwaya or hum shukar guzar hain ap k un ko alfaz mai khubsoorti say badal kaar humaray samnay rakha...ab bas jawab maat dejeyay ga es ka :-)

Farrah Zafar Tuesday, August 16, 2011 05:53 PM

[size="5"][quote=king arthur;340576]dekhen zarori nahi ap nay yay sab tajarbat karay hoon laikin kuj na kuj tu karay hon gaay us k bager yay ahsassat nahi atay kabhi yay dard mehsos nahi ho sakta jab tak khud paar naa betti ho..ghabraiyay maat khush dili say kabool kejiyay k ap nay zindagi k chaand anmool ahsassat say apni rooh ka taaruuff karwaya or hum shukar guzar hain ap k un ko alfaz mai khubsoorti say badal kaar humaray samnay rakha...ab bas jawab maat dejeyay ga es ka :-)[/quote]

بھائ صاحب میں نے ١۰ سال کی عمر میں شاعری شروع کی تھی۔
١١ سال کی عمر میں ڈائری لکھنی شروع کر دی،اپنے احساسات کے نکاس کے لیے۔اور ١۴ سال کی عمر میں میں نے پہلا با ضابطہ شعر کہا
١۷ سال کی عمر میں پہلا افسانہ لکھا ۔١۹ سال کی عمر میں میرا پہلا افسانہ شائع ہوا ۔۲۲ سال کی عمر میں میں آپ کے سامنے میں اپنے بے ترتیب خیالات پیش کر رہی ہوں۔

تو ازراہ کرم سطحی سوچ کو ذہن میں جگہ نہ دیں۔اﷲ کا شکر ہے کہ اس نے مجے کبھی ایسا صدمہ نہیں پہنچایا جس سے میں رونا دھونا شروع کر دوں۔ حد سے بڑھی حساسیت کا نتیجہ ہے جو میں اتنا تلخ لکھتی ہوں۔

اور میں نے کچھ ایسا لطیف لکھا نہں جس سے آپ کسی غلط فہمی کا شکار ہوں میری ایک بھی پوسٹ ایسی نہں جس سے ثابت ہو کہ میں نے انمول احساسات پیش کیے ہوں ،ہاں تلخیاں ضرور پیش کی ہیں ۔معاف کیجیے گا لیکن؛

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا

[/size]

King Arthur Tuesday, August 16, 2011 06:02 PM

ji masuufa mai yahi arrz ki hai k zarori nahi ghaam he mohabat ko he sab rotay hoon or zarori nahi yay sab ahssassat sab kiisi nay mehsos kiyay hon laikin kuch na kuch har insan apni zindagi mai mehsoos karta hai or baar haal ap insaan hee hoo tu yay tu naa mumkin baat hee k jo ap likhti hoo us mai kaabhi kuch na mehsoos kiya ho ap nay chahay ap nay aik saal ki umer mai sheer o shairi or diary likhni kyon na shuru kar di hoo...or yay khuda na khuwasta koi itnay buray ahssassat nahi k kisi nay mahsoos kar liyay hon or wo russwa ho gaya ho ya koi gunnah kar bhetha hoo...isi liyay mei nay arzz ki thee k reply maat karin or ess baat ko maan leen k yay har fard ki zindagi ka hissay hotay heen..shukriya.

Farrah Zafar Tuesday, August 16, 2011 06:10 PM

[size="5"][quote=king arthur;340603]ji masuufa mai yahi arrz ki hai k zarori nahi ghaam he mohabat ko he sab rotay hoon or zarori nahi yay sab ahssassat sab kiisi nay mehsos kiyay hon laikin kuch na kuch har insan apni zindagi mai mehsoos karta hai or baar haal ap insaan hee hoo tu yay tu naa mumkin baat hee k jo ap likhti hoo us mai kaabhi kuch na mehsoos kiya ho ap nay chahay ap nay aik saal ki umer mai sheer o shairi or diary likhni kyon na shuru kar di hoo...or yay khuda na khuwasta koi itnay buray ahssassat nahi k kisi nay mahsoos kar liyay hon or wo russwa ho gaya ho ya koi gunnah kar bhetha hoo...isi liyay mei nay arzz ki thee k reply maat karin or ess baat ko maan leen k yay har fard ki zindagi ka hissay hotay heen..shukriya.[/quote]

میں جواب نہ دوں تا کہ عام لوگوں کو قیاس لگانے کا موقع دوں۔کیوں صاحب؟

محبت کرنا جرم نہیں،ہوئ تو بصد خوشی وہ احساسات بھی بیان کروں گی۔جو شریک حیات کا ساتھ ملنے پہ کوئ محسوس کرتا ہے۔

جی یہ ہی عرض کیا آپ سے کہ کچھ نہ کچھ محسوس کر کے ہی لکھا جاتا ہے۔لیکن یہ انمول احساسات یا کوئ محبت کا صدمہ ہونا ضروری نہیں۔وضاحت اس لیے کی کیوں کہ آپ ذومعنی لہجے میں بات کر رہے تھے ۔

اور آپ کی بے خبری پہ مسکرانے کو جی چاہتا ہے۔ اجی جن کو لکھنے کی صلاحیت ملتی ہے،انہیں عام لوگوں کی طرح تجربات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ ایک سال کی عمر میں بھی دوسروں کے تجربات پہ بہت خوب لکھ سکتے ہیں۔

مزید بات مت بڑھایئے گا۔ آپ کا شکریہ

[/size]

Farrah Zafar Wednesday, August 17, 2011 02:54 PM

[size="5"][center]آنسوؤں کے بعد مسکراہٹ۔ ۔ ۔جیسے بارش کے بعد دھنک۔ ۔ ۔ ست رنگی سی۔ ۔ دلنشین ۔ ۔
[u]
فرح ظفر[/u]
[/center][/size]

King Arthur Wednesday, August 17, 2011 03:08 PM

[QUOTE=Farrah Zafar;341063][size="5"][center]آنسوؤں کے بعد مسکراہٹ۔ ۔ ۔جیسے بارش کے بعد دھنک۔ ۔ ۔ ست رنگی سی۔ ۔ دلنشین ۔ ۔
[u]
فرح ظفر[/u]
[/center][/size][/QUOTE]

just trying to figure out what kind of analogy it is like ansso/barish isn't like saying fire/water as same things.
ansoo being symbol of inanimacy/death while barish is symbol of eternity/life

Farrah Zafar Wednesday, August 17, 2011 03:15 PM

[QUOTE=King Arthur;341070]just trying to figure out what kind of analogy it is like ansso/barish isn't like saying fire/water as same things.
ansoo being symbol of inanimacy/death while barish is symbol of eternity/life[/QUOTE]

There is nothing complicated.One just needs a bit broader vision.

Its best example is a child,who weeps when get scolded by his mom but smiles even having tears in his eyes,WHEN HIS MOM HUGS HIM.That scene,that face is ansuon k baad muskurahat.

No more justification is needed.

King Arthur Wednesday, August 17, 2011 03:44 PM

[QUOTE=Farrah Zafar;341075]There is nothing complicated.One just needs a bit broader vision.

Its best example is a child,who weeps when get scolded by his mom but smiles even having tears in his eyes,WHEN HIS MOM HUGS HIM.That scene,that face is ansuon k baad muskurahat.

No more justification is needed.[/QUOTE]

you didn't get my question or simply you don't like if someone is bit critical about your writings.
i asked about comparison of ansso with barish ...i am agreeing with ansso k baad muskurahat but next line jaisay barish k baad dhanak its a comparison right ..barish/ansoo thats where i asked how is it possible to compare life with death i don't think one needs a broader vision to understand this simple comparison :-) i hope MODs not delete my posts this time as they did yesterday in similar thread. i admire and respect such writings thats why i comment on these. nothing personal to anyone. thank you.

Last Island Wednesday, August 17, 2011 04:02 PM

[QUOTE=King Arthur;341070] ansoo being symbol of inanimacy/death while barish is symbol of eternity/life [/QUOTE]

Tears do not symbolize death. They stand for healing, spiritual purgation, compassion.

King Arthur Wednesday, August 17, 2011 04:13 PM

[QUOTE=Last Island;341102]Tears do not symbolize death. They stand for healing, spiritual purgation, compassion.[/QUOTE]

agreed. but again tears do not symbolize rain as well then how can we compare tears with rain

Last Island Wednesday, August 17, 2011 04:28 PM

She is not symbolizing but comparing the effect, the outcome of both i.e Purgation.

Hamza Salick Wednesday, August 17, 2011 04:44 PM

Farrah aik bat me zaroor kahun ga,uuper ki saari behs e laahasil se balaatar ho k,k MashAllah aap ka urdu me likhne ka,bat kurne ka andaaz boht hi zabardast hey..Bohat arsay bad kissi ki urdu parh k bht lutf aaya..Zabaan ka istimaal ho tw phir aisa ho,baghair kissi milaawat k..MashAllah aap waqai makhzan e urdu adab hain..Khushi hui k aaj bhi kuch log mojoog hain jo hmari khoobsoorat zuban ko sanjeedgi se letey hain :) Bht khoob :) Allah aapko urdu ki mazeed khidmat kurne ka mauka dey.Me aap k likhe afsaaney parhna pasnd karun ga q k afsaana urdu adab me meraa pasandeeda juz hey..

Farrah Zafar Wednesday, August 17, 2011 04:52 PM

[size="5"][quote=hamza_salick86;341124]farrah aik bat me zaroor kahun ga,uuper ki saari behs e laahasil se balaatar ho k,k mashallah aap ka urdu me likhne ka,bat kurne ka andaaz boht hi zabardast hey..bohat arsay bad kissi ki urdu parh k bht lutf aaya..zabaan ka istimaal ho tw phir aisa ho,baghair kissi milaawat k..mashallah aap waqai makhzan e urdu adab hain..khushi hui k aaj bhi kuch log mojoog hain jo hmari khoobsoorat zuban ko sanjeedgi se letey hain :) bht khoob :) allah aapko urdu ki mazeed khidmat kurne ka mauka dey.me aap k likhe afsaaney parhna pasnd karun ga q k afsaana urdu adab me meraa pasandeeda juz hey..[/quote]

بہت شکریہ حمزہ ۔آپ کو جلد ہی افسانہ پڑھنے کو ملے گا انشاﷲ۔ ہمارے ایک بہت محترم ساتھی نے ویب سائٹ بنائ ہے ہمارے لیے۔ چند ایک دن میں منظر عام پہ آ جائے گی۔

میڈم آئ لینڈ میرے موقف کی وضاحت کا بہت شکریہ۔
[center]
آرتھر صاحب بارش کیا ہوتی ہے؟؟؟

آسمان کے آنسو

بات ختم

الوداع[/center][/size]

Last Island Wednesday, August 17, 2011 04:54 PM

[QUOTE=Farrah Zafar;341128]
[SIZE=5][CENTER] آرتھر صاحب بارش کیا ہوتی ہے؟؟؟

آسمان کے آنسو
[/QUOTE]
[/CENTER]
[/SIZE] Kisi ne kya khoob kaha hai

Tum kya jano Sawan bhadon
Kis ke aansoo hotay hain
Kuch teri aankhon se lay ker
Kuch meri aankhon se lay ker
Kuch qarza pichli barish ka
Kuch sood mila hai logon se
Aur logon per yeh rotay hain

Farrah Zafar Wednesday, August 17, 2011 05:00 PM

[size="5"][center][quote=last island;341130]
kisi ne kya khoob kaha hai

tum kya jano sawan bhadon
kis ke aansoo hotay hain
kuch teri aankhon se lay ker
kuch meri aankhon se lay ker
kuch qarza pichli barish ka
kuch sood mila hai logon se
aur logon per yeh rotay hain[/quote]

بہت ہی اعلیٰ



اے بادل إ

برسات میں تو

کس سے بچھڑتا ہے

جو اس قدر تڑپتا ہے

اور بے طرح برستا ہے إ إ[/center][/size]

Hamza Salick Wednesday, August 17, 2011 05:34 PM

@ Farrah Zafar

Is your writing style particularly impressed by an urdu writer?I thought it got close to Mumtaz Mufti,but the next moment I realize that you are much more 'mushkil' pasnd than he was.Have you based it on any favourite,you style I mean?

Farrah Zafar Wednesday, August 17, 2011 05:42 PM

[size="5"][quote=hamza_salick86;341162]is your writing style particularly impressed by an urdu writer?i thought it got close to mumtaz mufti,but the next moment i realize that you are much more 'sehel' pasnd than he was.have you based it on any favourite,you style i mean?[/quote]

حمزہ میرے اب تک ۴ افسانے شائع ہوئے ہیں۔ان میں سے ۳ معاشرتی مسائل پہ ہیں۔اور ایک مزاحیہ لیکن موضوع اہم ہے،۔ میاں کی کنجوسی اس کا موضوع ہے:))۔ ۲۰ سال تک یہ ہی لکھے۔اس کےبعد پڑھائ کی مصروفیت۔ یہ جو بے ترتیب خیالات ہیں یہ محض کتھارسس ہے۔کسی بھی مصنف کو ذہن میں رکھ کے نہیں لکھتی۔
متاثر اشفاق احمد اور واصف علی واصف کے خیالات سے ہوں کیوں کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ان کے لفظ پڑھ کے لگتا ہے ہماری ہی بات ہو رہی ہے۔
آپ میرے اس تھریڈ میں موجود الفاظ کو محض میری ذاتی ڈائری کے الفاظ سمجھ لیجیے۔سوچ کے نہیں لکھتی۔محسوس کر کے لکھتی ہوں[/size]

Hamza Salick Wednesday, August 17, 2011 05:50 PM

[QUOTE=Farrah Zafar;341168][size="5"]

حمزہ میرے اب تک ۴ افسانے شائع ہوئے ہیں۔ان میں سے ۳ معاشرتی مسائل پہ ہیں۔اور ایک مزاحیہ لیکن موضوع اہم ہے،۔ میاں کی کنجوسی اس کا موضوع ہے:))۔ ۲۰ سال تک یہ ہی لکھے۔اس کے مصروفیت۔ یہ جو بے ترتیب خیالات ہیں یہ محض کتھارسس ہے۔کسی بھی مصنف کو ذہن میں رکھ کے نہیں لکھتی۔
متاثر اشفاق احمد اور واصف علی واصف کے خیالات سے ہوں کیوں کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ان کے لفظ پڑھ کے لگتا ہے ہماری ہی بات ہو رہی ہے۔
آپ میرے اس تھریڈ میں موجود الفاظ کو محض میری ذاتی ڈائری کے الفاظ سمجھ لیجیے۔سوچ کے نہیں لکھتی۔محسوس کر کے لکھتی ہوں[/size][/QUOTE]

Adeeb ki soch or be-tarteeb khyalaat bhi bht keemti hotay hain..waise mujhe ye ehsas ( k hmari hi baat ho rhi hey) Mumtaz Mufti or Ashfaque Ahmad ki tehreerain parh k hota hey..Me ne urdu adab kaafi parha hey,lekin Mumtaz Mufti se behtar kissi ko nahy paaya..Or me ne khud bhi kissi zamaney me esi hi ek be-tarteed khyalaat or tehreeron pe mushtamil ek diary likhni shuru ki thi,afsaney bhi likhe 2,kuch shairi pe bhi haath azmaaya,ghalti se aik adh acchi cheez bhi likh daala :pp Laikin waqt guzarney k saath saath ye ehsas hua k mian tasalsul k saath likhna aur behtareen likhna tumharey buss ki bat nahy hey,tum adab parhney pe hi zor do..Is liye tub se yahi kur rahey hain..

Farrah Zafar Wednesday, August 17, 2011 05:57 PM

[size="5"][quote=hamza_salick86;341170]adeeb ki soch or be-tarteeb khyalaat bhi bht keemti hotay hain..waise mujhe ye ehsas ( k hmari hi baat ho rhi hey) mumtaz mufti or ashfaque ahmad ki tehreerain parh k hota hey..me ne urdu adab kaafi parha hey,lekin mumtaz mufti se behtar kissi ko nahy paaya..or me ne khud bhi kissi zamaney me esi hi ek be-tarteed khyalaat or tehreeron pe mushtamil ek diary likhni shuru ki thi,afsaney bhi likhe 2,kuch shairi pe bhi haath azmaaya,ghalti se aik adh acchi cheez bhi likh daala :pp laikin waqt guzarney k saath saath ye ehsas hua k mian tasalsul k saath likhna aur behtareen likhna tumharey buss ki bat nahy hey,tum adab parhney pe hi zor do..is liye tub se yahi kur rahey hain..[/quote]

بہت خوب۔ گویا آپ بھی اسی نگری کے مسافر رہے ہیں ۔:) پڑھنے پر زور ضرور دیں لیکن لکھنا مت چھوڑیں۔ زندگی اتنی مصروف ہوتی ہے کہ ہمیں اپنے لیے وقت نہیں ملتا تو کتھارسس کا کوئ ذریعہ ضرور ہونا چاہیے۔ اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری سوچ کس رخ پہ جا رہی ہے۔لاشعور کو کباڑ خانہ نہیں بنا نا چاہیے۔کم از کم ہفتہ وار صفائ ضروری ہے:) ۔ اور آپ اگر یہاں اپنے خیالات پوسٹ کریں گے تو بے حد خوشی ہو گی۔ آپ کا فرض ہے کہ آپ اپنے با ذوق ہونے کا ثبوت پیش کریں۔[/size]

Farrah Zafar Wednesday, August 17, 2011 09:00 PM

[SIZE="5"] ہر جانے والے کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ کچھ لوگوں کا ہونا یا نہ ہونا ایک برابر ہوتا ہے بلکہ ان کی موجودگی بعض دفعہ کوفت کا باعث بنتی ہے ؛

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ کچھ لوگوں سے مل کے احساس ہوتا ہے کہ اب تک وہ کہاں تھے؟؟ اور جہاں تھے ۛ

:dd:ddوہاں واپس کیوں نہیں چلے جاتے ۔[/SIZE]

Call for Change Thursday, August 18, 2011 02:28 AM

[QUOTE=Farrah Zafar;341293][SIZE="5"] ہر جانے والے کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ کچھ لوگوں کا ہونا یا نہ ہونا ایک برابر ہوتا ہے بلکہ ان کی موجودگی بعض دفعہ کوفت کا باعث بنتی ہے ؛

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ کچھ لوگوں سے مل کے احساس ہوتا ہے کہ اب تک وہ کہاں تھے؟؟ اور جہاں تھے ۛ

:dd:ddوہاں واپس کیوں نہیں چلے جاتے ۔[/SIZE][/QUOTE]

Farah pta hy abi parhty parhty na jany kuo dil aik dam bhot udas ho gaya r ankhon k goshay bheg say gay. Phr soucha forum visit krti hon shyd dehan bt jay. Tmhari post dakh k khayal aya k itny din sy soch rai hon k apni behn k lafz parhon lakin bs is nokri k chakar main fursat hi nai mil pa rai ti. Aj parh liya finally, r qasm sy tm ny phr sy rula dia. Aik ehsas shidat sy hwa ya jo nazuk dil waly log bnay hain na Khuda ny,wo na jany itna dard kaisy brdasht kr lety hain. Tmhain bhot dard howa ho ga na ya lafz likhty howay, r jis zamany ny itni talkhian bhar din hain hm logon main r jb un ko zban dety hain to isy kbi overreaction, kbi ,sentimental kha jata hay. Tm in bataon sy kbhi hosla nai harna. Tmhain pta hy bhot sy lafz atay mery zehan main,janti ho na main bi pehron beth k sochti hon lakin wo lafz kagaz k panon py nai utar ski, itni himat nai hy mujh main. Bhot socha shyd mera bhatkna khatm ho jay,shyd mery lafz mujy sakon day dain,lakin nai likh pati. Pechlay aik sal sy mujh sy mery lafz chin gay r main abi tk usi ka sog mana rai hon is umed py k shyd kbi mujh main itni himat a jay k main qalm utha skon. Is dard ko zban do. Tm lucky ho bhot. Pta nai kya kya likha main ny aj but tmhary lafzon ny meri mehromi ko r ghra kr dia. Hm logon ka yahi almia hota hy jb hm apny alfaz ko qalmband na kr skain hm aik aziat ,aik karb main rahtay hain. Bhot si duain r nek tamanain tmharay liya.

Farrah Zafar Thursday, August 18, 2011 10:22 PM

[size="5"][quote=call for change;341403]farah pta hy abi parhty parhty na jany kuo dil aik dam bhot udas ho gaya r ankhon k goshay bheg say gay. Phr soucha forum visit krti hon shyd dehan bt jay. Tmhari post dakh k khayal aya k itny din sy soch rai hon k apni behn k lafz parhon lakin bs is nokri k chakar main fursat hi nai mil pa rai ti. Aj parh liya finally, r qasm sy tm ny phr sy rula dia. Aik ehsas shidat sy hwa ya jo nazuk dil waly log bnay hain na khuda ny,wo na jany itna dard kaisy brdasht kr lety hain. Tmhain bhot dard howa ho ga na ya lafz likhty howay, r jis zamany ny itni talkhian bhar din hain hm logon main r jb un ko zban dety hain to isy kbi overreaction, kbi ,sentimental kha jata hay. Tm in bataon sy kbhi hosla nai harna. Tmhain pta hy bhot sy lafz atay mery zehan main,janti ho na main bi pehron beth k sochti hon lakin wo lafz kagaz k panon py nai utar ski, itni himat nai hy mujh main. Bhot socha shyd mera bhatkna khatm ho jay,shyd mery lafz mujy sakon day dain,lakin nai likh pati. Pechlay aik sal sy mujh sy mery lafz chin gay r main abi tk usi ka sog mana rai hon is umed py k shyd kbi mujh main itni himat a jay k main qalm utha skon. Is dard ko zban do. Tm lucky ho bhot. Pta nai kya kya likha main ny aj but tmhary lafzon ny meri mehromi ko r ghra kr dia. Hm logon ka yahi almia hota hy jb hm apny alfaz ko qalmband na kr skain hm aik aziat ,aik karb main rahtay hain. Bhot si duain r nek tamanain tmharay liya.[/quote]

کبھی کبھی کوئ صدمہ آپ کا لکھنے کا تسلسل ختم کر دیتا ہے۔سوچیں منجمد ہو جاتی ہیں ۔ ایسی حالت میں ماضی کو دہراؤ زیادہ سے زیادہ ۔لاشعور میں چھپے دکھ اور تکلیفیں باہر آ جاییں گی ۔سوچ کی رکاوٹ دور ہو جائے گی ۔لفظ تمہارے سامنے ہاتھ باندھے آ کھڑے ہوں گے۔ اور یہ لفظ ہی تمہاری اذیت کے نکاس کا ذریعہ بنیں گے۔ اﷲ تمہاری سوچوں کو سکون بخشے اور لفظوں کو تا ثیر

میرے پہ شاعری کی آمد بند ہو گئ تھی کافی مہینے میں کچھ نہ لکھ پائ۔ ۔خود کو وقت نہیں دے پا رہی تھی ۔سی ایس ایس اعصاپ پر سوار تھا۔ آہستہ آہستہ سوئے ہوئے لفظ جاگنے لگے اور پھر تقریباً ۷ مہینے بعد میں نے نظم لکھی۔
[b][center]
______________________________[/center][/b]

کسی نے کہا تھا کہ ؛جو لوگ انتقام کا سوچتے رہتے ہیں،ان کے زخم ہمیشہ ہرے رہتے ہیں

مجھے اس سے سو فیصدی اتفاق ہے ۔جس دل میں نفرت اور کینہ کا بسیرا ہو وہاں محبتیں نہیں پنپ سکتیں، بھلا کیکر کے درخت پر کبھی گلاب لگے دیکھے؟ نہیں نا ۔کیکر کے پاس کانٹے ہی ہوتے ہیں اور وہ دوسروں کو یہ ہی دیتا ہے۔ گلاب محبت کو سمبلائز کرتا ہے ۔اس کا کام خوشبو دینا ہی ہے ۔بھلے وہ ہاتھ اسے بکھیرنے والے ہی کیوں نہ ہوں ۔گلاب کو مسلنے والے بھی اس کی خوشبو سے انکار نہیں کر سکتے۔ جس جگہ اﷲ رہتا ہے وہاں انتقام ،نفرت اور کینہ کا کیا کام ؟
انگریزی کی نظم پوائزن ٹری تو پڑھی ہو گی۔ ۔ نفرت اور حسد کا شکار اپنی موت آپ مر جاتا ہے ۔ ۔ ۔؛
بقول شاعرا[center]

نفرت کی آگ کتنے گھروں کو جلا گئ

اک بھیڑ سی لگی تھی کفن کی دکان پر[/center]
[u][center]
فرح ظفر[/center][/u]
[/size]

Farrah Zafar Saturday, August 20, 2011 02:26 PM

[SIZE="5"]میلے میں کھوئ اک معصوم سی بچی ۔ ۔ ۔آنکھوں میں دہشت لیے ۔ ۔ ۔کسی خوفزدہ ہرنی کی مانند ۔ ۔ ۔اک اک چہرہ
تک رہی ہے۔ ۔ ۔غیروں کے اس جھرمٹ میں۔ ۔ ۔کون ہے جو اس کا اپنا ہو؟؟ بھیڑیوں کی اس نگری میں کون ہے اس کا نجات دہندہ؟ ؟ انگلیاں مروڑتی سوچ رہی ہے۔ ۔ ۔کہ یہ بڑھنے والے ہاتھ ۔ ۔۔ ۔یہ رنگ برنگے ہاتھ۔ ۔ ۔مہرباں نہیں ۔ ۔ گردن اٹھائ ۔ ۔ نیلا آسماں دیکھ کے مسکرائ۔ ۔ ۔ ۔میں تنہا نہیں ۔ ۔ پھر زور سے وہ چلائ ۔ ۔ میں تنہا نہیں ۔ ۔میں تنہا نہیں إ إ إ
[CENTER][U]
فرح ظفر
[/U]

[IMG]http://i1100.photobucket.com/albums/g417/Queen_Farrah/crying_girl.jpg[/IMG][/SIZE][/CENTER]

Call for Change Saturday, August 20, 2011 03:46 PM

[QUOTE=Farrah Zafar;342173][SIZE="5"]میلے میں کھوئ اک معصوم سی بچی ۔ ۔ ۔آنکھوں میں دہشت لیے ۔ ۔ ۔کسی خوفزدہ ہرنی کی مانند ۔ ۔ ۔اک اک چہرہ
تک رہی ہے۔ ۔ ۔غیروں کے اس جھرمٹ میں۔ ۔ ۔کون ہے جو اس کا اپنا ہو؟؟ بھیڑیوں کی اس نگری میں کون ہے اس کا نجات دہندہ؟ ؟ انگلیاں مروڑتی سوچ رہی ہے۔ ۔ ۔کہ یہ بڑھنے والے ہاتھ ۔ ۔۔ ۔یہ رنگ برنگے ہاتھ۔ ۔ ۔مہرباں نہیں ۔ ۔ گردن اٹھائ ۔ ۔ نیلا آسماں دیکھ کے مسکرائ۔ ۔ ۔ ۔میں تنہا نہیں ۔ ۔ پھر زور سے وہ چلائ ۔ ۔ میں تنہا نہیں ۔ ۔میں تنہا نہیں إ إ إ
[CENTER][U]
فرح ظفر
[/U]

[IMG]http://i1100.photobucket.com/albums/g417/Queen_Farrah/crying_girl.jpg[/IMG][/SIZE][/CENTER][/QUOTE]

han main tnha nai... Meray sath meri wehshatain hain, meri junon hay, meri talash hy , mera takhyul hay. Main melay main khoi hoi aik masom si bchi in saf suthary cehron k pechay chupi hoi gandgi ko dakh skti hon, mera takhayul in ankhon main tpakti hoi haws ko pehchan skta hy. Meri kanch si ankhon ka khuf in ko seh day rha hay, ya zarq brq qemti malbosat zeb tan kiya hway aj ki duniya k shaista r muhazab log apny zehnon main mery bosida wajod k liya kya ghinaona soch rhay hain main jan skti hon. Main anjan tou nahi ... Main masom si bchi...is bher main...kho zaror gai hon mgar yahan k sb israr-o-ramoz mujh py ayan ho gay hain. Lakin dakho...han meri traf... Mery rangen cehray ki traf...nahi ...meri weran ankhon main nai...meray honton ki muskuraht ko...socho.....kahin ya tmhara mazak tou nai ura rai.

(AWS)


03:42 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.