|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
|||
|
|||
خیمے سے کوئی دم کو اجالا نہیں گیا
کلام از سید اقبال رضوی شارب
(revised and extended) ہے کون سا وہ ظلم جو ڈھایا نہیں گیا لیکن علی کے عشق کا سودا نہیں گیا لگتا ہے یوں کہ عقل پہ پرکھا نہیں گیا قرآں کو رٹ لیا گیا سوچا نہیں گیا ہوتا نہ پھر طلاقِ ثلاثہ میں کوئی پیچ سچ یہ ہے آیتوں کو سنبھالا نہیں گیا آیات وہ قراں کی جو روشن ہیں مثلِ مہر ان سب کو "اتّفاق" سے سمجھا نہیں گیا حیدر نے پائی دوشِ نبی پر جو رفعتیں واں تک طیورِ فکر سے پہنچا نہیں گیا بو زر کے ساتھ میثم و قنبر بھی ہیں مثال جور و ستم سے سچ کو مٹایا نہیں گیا کھل جاتے ذہن و دل کے دریچے خدا گواہ کچھ ایسا باب علم سے پوچھا نہی گیا جو معترض ہے اب بھی عزائے حسین کا اس تک تو دینِ حق کا اجالا نہیں گیا معتوب ہی رہا وہ فرشتہ تمام عمْر جب تک درِ حسین پہ لایا نہیں گیا حُر آ گیا ادھر سے ادھر حق کی جیت ہے باطل کی سمت ایک بھی بندا نہیں گیا جب بجھ گئے چراغ تو حق نور دے اٹھا خیمے سے کوئی دم کو اجالا نہیں گیا دنیا میں اسکی خواہشِ فردوس رہ گئی "جو شخص کربلائے معلیٰ نہیں گیا" اصغر تری ہنسی میں نہاں تھی وہ کاری ضرب پتھر سے قلب والوں سے سنبھلا نہیں گیا شارب نمازیں پڑھتے ہوئے عمر ہو چلی لیکن عبادتوں میں بھٹکنا نہیں گیا |
#2
|
|||
|
|||
❤️.. پیر مولا علی علیہ السلام مدد
|
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
Islam Main Mehngai Ka Ilaaj (اسلام میں مہنگائی کا علاج) | Fassi | Islamiat | 0 | Sunday, June 03, 2012 01:38 PM |
Playing Quran in the background | Princess Royal | Islam | 30 | Friday, May 25, 2012 01:49 AM |
Urdu Essay For PMS | Amna | PCS / PMS | 8 | Sunday, May 06, 2012 06:28 PM |