|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے
میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے
جب وہ کھلِتے گلاب جیسا تھا اُسے کی پلکوں سے نیند چھنتی تھی اُس کا لہجہ شراب جیسا تھا اُس کی زلفوں سے بھیگتی تھی گھٹا اُس کا رُخ ماہتاب جیسا تھا لوگ پڑھتے تھے خدوخال اُس کے وہ ادب کی کتاب جیسا تھا بولتا تھا زباں خوشبو کی لوگ سُنتے تھے دھڑکنوں میں اُسے میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے ساری آنکھیں تھیں آئینے اُس کے سارے چہروں میں انتخاب تھا وہ سب سے گُھل مل کے اجنبی رہنا ایک دریا نما سراب تھا وہ خواب یہ ہے وہ حقیقت تھا یہ حقیقت ہے، کوئی خواب تھا وہ دل کی دھرتی پہ آسماں کی طرح صورت ِسایہ و سحاب تھا وہ اپنی نیندیں اُس کی نذر ہوئیں میں نے پایا تھا رتجگوں میں اُسے میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے جب وہ ہنس ہنس کے بات کرتا تھا دل کے خیمے میں رات کرتا تھا رنگ پڑتے تھے آنچلوں میں اُسے میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے یہ مگر دیر کی کہانی ہے یہ مگر دور کا فسانہ ہے اُس کے، میرے ملاپ میں حائل اب تو صدیوں بھرا زمانہ ہے اب تو یوں ہے کہ حال اپنا بھی دشت ِہجراں کی شام جیسا ہے کیا خبر، اِن دنوں وہ کیسا ہے |
The Following User Says Thank You to Call for Change For This Useful Post: | ||
nuzhat fatima (Tuesday, January 31, 2012) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
قرآن حکيم ميں قرآن کے بارے ميں بيان | sara soomro | Islam | 1 | Tuesday, March 15, 2011 01:17 PM |
سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے دس | sara soomro | Islam | 0 | Tuesday, January 11, 2011 01:37 PM |
Masjid se Batain | Future | Islam | 0 | Monday, October 04, 2010 02:13 PM |