CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   ہم مسافر ہیں چلے جائیں گے سب کچھ چھوڑ کر (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/69377-1729-1605-1605-1587-1575-1601-1585-1729-1740-1722-1670-1604-1746-1580-1575-1574-1740-1722-1711-1746-1587-1576-1705-1670-1726-1670-1726-1608-1681-1705-1585-a.html)

bl chughtai Thursday, October 11, 2012 03:46 PM

ہم مسافر ہیں چلے جائیں گے سب کچھ چھوڑ کر
 
ہم مسافر ہیں چلے جائیں گے سب کچھ چھوڑ کر
ہاتھ خالی ، اس جہاں سے اک کفن کو اوڑھ کر

وقت نکلا جا رہا ہے ہوش میں آؤ سنو !
فاصلے مٹ جائیں دل سے دل ملاؤ دوڑ کر

دیکھو اب تک ہم تمہیں ہیں چاہتے ، ہیں ہم فدا
ایسے تڑپاؤ نہیں ، نہ جاؤ یوں منہ موڑ کر

ہم نہیں ہوں گے تو بولو کس سے روٹھو گے صنم
کیسے تم ناراض ہوگے دل کسی کا توڑ کر

اچھا بابا اب نہیں جھگڑا کریں گے تم سے ہم
آج سے الفت جتائیں گے سبھی کچھ چھوڑ کر

اتنا تو مت ظلم ڈھاؤ معاف کردو اب ”خیال”
سامنے دیکھو کھڑے ہیں ہاتھ اپنے جوڑ کر

اسماعیل اعجاز خیال


01:32 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.