#1
|
|||
|
|||
Der tak
Salam
syed iqbal rizvi sharib کرتے ہیں ہم جو مجلس شبّیر دیر تک قرآں کی ہوتی رہتی ہے تفسیر دیرتک اہل کسا کے فضل پہ حیرت نہ کیجیے پڑھئے حضور آیت تطہیر دیر تک بولے حبیب سن پہ ہمارے نہ جائیو چمکیگی آج ہاتھ میں شمشیر دیر تک کیا صبر تھا کہ حرف شکایت نہ لب پہ تھا تڑپا کیا جو ہاتھوں پہ بے شیر دیر تک بھائی کا لکّھا بازؤ قاسم پہ جب ملا شبّیر چومتے رہے تحریر دیر تک شہداء کے لاشے بے سرو سامان دیکھ کر عابد کے ساتھ روئی ہے زنجیر دیر تک شارب بہ فضل مولا یہ اشعار ہو گئے کرنی پڑی نہ کچھ تجھے تدبیر دیر تک |
|
|