Thread: Updated News
View Single Post
  #655  
Old Friday, September 11, 2009
ravaila's Avatar
ravaila ravaila is offline
Senior Member
 
Join Date: Jan 2008
Location: city of miTTi kaTTA
Posts: 877
Thanks: 1,549
Thanked 798 Times in 436 Posts
ravaila is a glorious beacon of lightravaila is a glorious beacon of lightravaila is a glorious beacon of lightravaila is a glorious beacon of lightravaila is a glorious beacon of lightravaila is a glorious beacon of light
Default

پاکستان بھارت میں دراندازی بند کرے‘امریکی نائب وزیر خارجہ [روزنامہ جسارت] 11 Sep, 2009



واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو ممبئی حملوں کے دہشتگردوں کو سزا اور بھارت کے اندر دراندازی بند کردینی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات استوار ہوسکیں۔ بھارتی ویب سائٹ ریڈف ڈاٹ کام کو انٹرویو میں امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا رابرٹ بلیک نے ایک سوال پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی پیچیدہ معاملات ہیں ہم نے دونوں ممالک کی مختلف اجلاسوں کے دوران بڑی حوصلہ افزائی کی ہے ۔میں اس حوالے سے شرم الشیخ مذاکرات کا ذکر خاص طور پر کروں گا جہاں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ بھارت کہتاہے کہ جب تک پاکستان دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لاتا اس وقت تک جامع مذاکرات شروع نہیں ہوسکتے۔ رابرٹ بلیک کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سیکرٹری ، وزراءخارجہ اور دیگر لیول کے کئی اجلاس ہوچکے ہیں اورمجھے توقع ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماﺅں کے درمیان رابطہ ہوگا لہذا امید ہے کہ دونوں ممالک پیش رفت کے قابل ہوجائیں گے اور اس پیش رفت کے لیے ضرورت ہے کہ پاکستان پہلے ممبئی حملوں کے پہلے سے زیر حراست ملزمان کا ٹرائل کرے اور پھر سرحد پار دراندازی بند کردے تاکہ ممبئی حملوں جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی پیش رفت دونوں ممالک کو جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے بنیاد فراہم کریں گی اور دونوں کے درمیان اعتماد بحال ہوگا۔ امریکا پاکستان پر کب دباﺅ ڈالے گا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا ڈھانچہ ختم کری؟ اس پر رابرٹ بلیک نے کہا کہ بعض باتیں حکومت پاکستان کے اپنے فیصلہ کرنے کی ہیں اور اس بات کا فیصلہ بھی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان نے سوات اور جنوبی وزیرستان میں انتہائی اہم کامیابی حاصل کی ہے اور سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ان کامیابیوں کے پیچھے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے ۔یہ نو منتخب جمہوری حکومت کی فتح ہے اس کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف عوامی فضا بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان بھارت اورامریکا کے مفادات مشترکہ ہوگئے ہیں ۔قبل ازیں اوباما انتظامیہ کی جنوبی ایشیا پالیسی کے موضوع پر جان پکن یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے لئے کامیاب پالیسی کا اہم حصہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بحال ہوں اوردونوں ممالک کے درمیان 2004ءاور 2007ءکی سطح کے تعلقات استوار ہوں گے۔




__________________
Jo ALLAH karay c .. o sohna karay c
jab bhi kaam aaya mera PARVARIGAAR kaam aaya
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to ravaila For This Useful Post:
Muni_18 (Sunday, September 13, 2009)