زمانے سے وہ جدا سا بندہ
وہ ایک شخص جو ماورا ھے، وفا کی رسمی ہر ایک حد سے
وہ میرے بارے میں جانے کیونکر، الگ طریقے سے سوچتا ھے
اُجالا دیتے جو راہ کو میری، بن کے سورج بکھر گیا ھے
وہ اُجڑے گلشن کا ایک بھنورا، مجھے بکھرنے سے روکتا ھے
جو میری آنکھوں کے دائرے میں، عکس بن کے ٹھہرگیا ھے
بدلتے رنگوں کے اس نگر میں، جمود اُس کا ہی تو ہنر ھے
عظیم اُس کو فقط میں بولوں، تو اُس کی عظمت سے منکسر ھے
مقام ظرفِ کمال کا تو، مری نظر میں عظیم تر ھے
وہ مجھ کو کہتا جدا ھے جگ سے، مگر وہ جگ سے تو خود جدا ھے
جو مجھ کو سمجھے ھے سب سے بڑھ کے، کوئی بتائے وہ میرا کیا ھے؟
وہ جس طرز سے جدا ہوا تھا، قدم سے منظر لپٹ گیا ھے
زمانے سے وہ جدا سا بندہ، مجھے جدا خود سے کر گیا ھے
__________________
You cannot hate a person when you know him
|