View Single Post
  #1  
Old Friday, June 03, 2011
Abar e Rehmat's Avatar
Abar e Rehmat Abar e Rehmat is offline
Member
 
Join Date: Jul 2010
Location: Pakistan
Posts: 76
Thanks: 263
Thanked 190 Times in 71 Posts
Abar e Rehmat will become famous soon enoughAbar e Rehmat will become famous soon enough
Post چلو وہ عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے

چلو وہ عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے
پہ کیا کریں ہمیں* اک دوسرے کی عادت ہے

تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع
میں آئینہ ہوں* مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے

میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا
میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے

ترے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی
نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے

وصال میں* بھی وہی ہے فراق کا عالم
کہ اسکو نیند مجھے رت جگے کی عادت ہے

یہ مشکلیں ہیں تو پھر کیسے راستے طے ہوں
میں ناصبور اسے سوچنے کی عادت ہے

یہ خود اذیتی کب تک فراز تو بھی اسے
نہ یاد کر کہ جسے بھولنے کی عادت ہے
__________________
If you have integrity, nothing else matters. If you don't have integrity, nothing else matters.
Reply With Quote
The Following 2 Users Say Thank You to Abar e Rehmat For This Useful Post:
Farrah Zafar (Sunday, June 05, 2011), unsolved_Mystery (Saturday, June 04, 2011)