View Single Post
  #67  
Old Friday, November 11, 2011
Farrah Zafar's Avatar
Farrah Zafar Farrah Zafar is offline
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Unhappy

رزلٹ آنے کی بات کرتے ہو ؟

دل جلانے کی بات کرتے ہو

ہم نے منہ لٹکا رکھا ہےاور تم

کھلکھلانے کی بات کرتے ہو ؟

رزلٹ کا انتظار ایسے ہی ہے جیسے قیامت کا انتظار ۔ ۔ ۔ ذکر تو بڑا سنتے ہیں لیکن دیکھی نہیں آج تک ۔ ۔ ۔خوف بھی بہت ہے مگر وقت نزع آنے کا نام ہی نہیں لیتا

یہ بھی علم نہیں کہ اعمال نامہ کیسا ہو گا ۔ ۔ ۔ دائیں ہاتھ میں پکڑایا جاۓ گا یا بائیں ہاتھ میں ۔ ۔ ۔ہم ہنسیں گے یا لوگ ؟ ؟ ؟ اس سوال نے دن کا چین اور راتوں کی نیند اڑا رکھی ہے ۔ ۔

لوگوں کو بھی اگلے پچھلے بدلے چکانے کا سنہرا موقع ملا ہے اور وہ چھریاں چاقو تیز کیے بیٹھے ہیں ۔ ۔ ہماری متوقع درگت کا سوچ سوچ کے انہیں خوشی کے مارے نیند نہیں آتی ۔ ۔ ۔آنے والے وقت کی جھلکی دکھانے کے لیے اکثر نہایت دل جلانے والے انداز میں یہ سوال داغا جاتا ہے ؛

آیا نہیں ابھی تک ؟

ادھر یہ سوال ان کی مزہ لینے والی مسکراہٹ میں لپٹا ہوا برآمد ہوتا ہے اور ادھر بی پی خطرناک حد تک لو ہو جاتا ہے ۔ ۔رنگت زرد پڑ جاتی ہے ۔ ۔ ہاتھ پاؤں کانپنے لگتے ہیں ۔ ۔ ۔دل ایسی بد تمیزی سے دھڑکتا ہے جیسے کمبخت کو آج سے پہلے دھڑکنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔ ۔ ۔ایسے موقع پر سوال کرنے والے مہربانوں کے سامنے نگاہ نہیں اٹھتی ۔ ۔ ۔شرم سے نہیں ۔ ۔ ۔ شرمندگی سے ۔ ۔ ۔گویا رزلٹ نہ آنے کے پیچھے ہماری اور رانا بھگوان داس صاحب کی مشترکہ سازش کار فرما ہے ۔ ۔

کچھ ایسے مہرباں بھی ہیں جو نہایت شفقت سے استفسار کرتے ہیں ؛


کب پاس ہونے کی خوش خبری سنا رہی ہیں ؟

بلاشبہ ان کے خلوص کا مجھے اتنا ہی یقین ہے جتنا اپنے امتحان دینے کا۔ ۔ ۔لیکن ایسے موقع پر شگر لیول یک
دم گر جاتا ہے ۔ ۔ ۔شاید زمین پہ ۔

زمین و آسماں نگاہوں کے سامنے گھوم سے جاتے ہیں
کیا کیجیے ایسے لوگوں کی خوش امیدیوں کا َ؟ جو انہوں نے ہم سے خوامخواہ لگا رکھی ہوتی ہیں ۔ ۔ ویسے تو ہمیں فیل ہونے میں قطعی طور پر اعتراض نہیں ہوتا لیکن شرمند گی کے مارے پاس ہونے کو بڑا ہی جی چاہتا ہے ۔ ۔ ۔

Godot ڈرامہ میں دو کردار "Waiting for Godot"رزلٹ کا انتظار ایسے ہی ہے جیسے
کا انتظار کرتے ہیں ۔ ۔ اور وہ بھی آنے کا نام ہی نہیں لیتا ۔ ۔ ۔سی ایس ایس کے رزلٹ کی طرح ۔ ۔ ۔ہاۓ


بقول فیض ؛

تم آۓ ہو نہ شب انتظار گزری ہے

تلاش میں ہے سحر بار بار گزری ہے


فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following 5 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
Ali Ahmad Syed (Wednesday, November 16, 2011), Arain007 (Friday, November 11, 2011), lizaaudacious (Friday, November 11, 2011), Muhammad iqbal Serwar (Wednesday, November 16, 2011), UltimateCSP (Monday, October 14, 2013)