Tuesday, December 20, 2011
|
|
Makhzan-e-Urdu Adab
|
|
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
|
|
منزل مجھے پکار رہی ہے ۔ ۔ اپنی میٹھی ،دلکش اور پر کشش آواز میں ۔ ۔ ۔میں بڑھتی جا رہی ہوں ۔ ۔ ۔ گو کہ
لڑکھڑاتی بھی ہوں ،ڈگمگاتی بھی ہوں ،گبھراتی بھی ہوں ۔ ۔ ۔لیکن عزم کی لاٹھی اور امید کی لالٹین نے راستہ
آسان اور روشن کر رکھا ہے ۔ ۔ ۔تنقید کے پتھر میری ٹھوکر پہ ہیں ،کڑوے کسیلے جملوں کی دھول سے میرا
چہرا آلودہ نہیں ہونے پاتا کہ جن چہروں پر اعتماد کی چمک ہو وہ ہمیشہ جگمگاتے ہیں ،دھیمی سی مسکراہٹ
سے مخالفین کا دل جلاتے ہیں ، رستے کی تاریکی مجھے روشنی کی مانند لگتی ہے کیونکہ میری آنکھوں سے
یقین و جذبے کی شعاعیں نکلتی ہیں ۔ ۔۔ ۔ منزل دور ہے لیکن پاس لگتی ہے ،دل کے آس پاس ۔ ۔ ۔
بقول بہزاد لکھنوی;
اے جذبہ دل گر میں چاہوں ،ہر چیز مقابل آجاۓ
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جاۓ
فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
|