View Single Post
  #6  
Old Thursday, January 05, 2012
Farrah Zafar's Avatar
Farrah Zafar Farrah Zafar is offline
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default

Quote:
Originally Posted by eager View Post
i need answers of these questions, plz help

1. Who for the first time wrote "azad nazam"?
ن م راشد اور تصدق حسین خالد اس کے بانی مانے جاتے ہیں
Quote:
2. What does this couplet mean?
"na tha kuchch to khuda tha, kuchch na hota to khuda hota
duboya mujhko hone ne, na hota main to kya hota ?"
گو کہ دوسرے ساتھیوں نے بھی اس کی تشریح کی ہے لیکن میں اس سے اتفاق نہیں کرتی ۔

اس شعر میں شاعر نے تصوف اور
وحدت الوجود کا نظریہ پیش کیا ہے ۔یعنی انسان خدا کے وجود کا ایک حصہ ہے ۔ جب کہ وحدت الشہود کے نظریے کے مطابق خدا اور اس کی تخلیق دو مختلف وجود ہیں ۔

غالب نے کناۓ کا سہارا لیا ہے ۔کھل کے اگر وہ اسے لکھتے تو شائد مولوی حضرات ان پر فتوی لگا دیتے ۔

وہ کہتے ہیں کہ جب کچھ بھی نہیں تھا تو اس وقت صرف خدا تھا ۔اور اگر خدا یہ کائنات تخلیق نہ کرتا تو صرف خدا ہی ہوتا ۔اس کے علاوہ کوئ نہیں ۔

اگلے مصرعے میں بڑی ہوشیاری اور خوبصورتی سے وہ یہ سوال قاری کے سامنے رکھتا ہے کہ اگر میرا وجود نہ ہوتا تو بھلا میں کیا ہوتا ؟ جب کہ وہ پہلے مصرعے میں اعتراف کر چکا ہے کہ اگر کچھ اور نہ ہوتا تو خدا ہی خدا ہوتا اس کائنات میں ۔ جب وہ یہ کہتا ہے کہ ڈبویا مجھ کو ہونے نے تو اس سے اس کی یہ مراد ہے کہ میں اگر پیدا نہ ہوتا تو میں خدا کے وجود کا حصہ ہوتا اور وہ ہی قابل فخر بات ہے ۔

غالب جو کہنا چاہتا تھا وہ اس نے نہایت معصومیت سے سوال کی شکل میں کہ ڈالا ۔الٹا قاری کو سوچنے پہ مجبور کر دیا کہ اس کے عدم وجود کا مطلب یہ ہے کہ وہ خدا کے وجود کا حصہ ہے۔


امید ہے اس تشریح سے آپ مطمئن ہوں گے۔

باقی سوالوں کے جواب دوسرے لوگ دے چکے ۔
Quote:

please predict other important couplets of famous poets which can be asked in interview.
شاعری کا سلیبس بہت زیادہ ہے ۔وہ کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں ،کہیں سے بھی پوچھ سکتے ہیں ۔ زیادہ اقبال ،فیض اور غالب کے امکانات ہیں۔

یہ شعر پچھلے سال عائزہ سے پوچھا گیا تھا


دام ہر موج میں ہے حلقہ صد کام نہنگ

دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following 4 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
Eager (Thursday, January 05, 2012), Maroof Hussain Chishty (Saturday, January 07, 2012), Mukarrum (Tuesday, January 17, 2012), zuhaib ahmed (Tuesday, January 17, 2012)