کہاتھاناں
کہ یوں سوتےہوۓمت چھوڑکےجانا
مجھےبےشک جگادینا
بتادینا
تمہیں رستہ بدلناہے
میری حدسےنکلناہے
تمہیں کس بات کا ڈرتھا
تمہیں جانےنہیں دیتا
کہیں پر قید کر لیتا
ارےپاگل
محبت کی طبیعت میں
زبردستی نہیں ہوتی
جسےرستہ بدلناہو
اسےرستہ بدلنےسے
جسےحدسےنکلناہو
اسےحدسےنکلنےسے
نہ کوی روک پایاہے
نہ کوی روک پاۓ گا
توتمہیں کس بات کاڈرتھا
مجھےبےشک جگادیتے
میں تم کودیکھ ہی لیتا
تمہیں کوی دعا دیتا
کم ازکم یوں تو نہ ہوتا
میرےساتھی حقیقت ہے یہ
تمہارےبعدکھونےکےلیے
کچھ بھی نہیں باقی
مگر کھونےسےڈرتاہوں
میں اب سونےسےڈرتاہوں
کہاتھاناں
کہ یوں مت چھوڑ کےجانا
__________________
You cannot hate a person when you know him
|