Friday, August 03, 2012
|
|
Senior Member
|
|
Join Date: Oct 2011
Location: دیار ِ آرزو
Posts: 258
Thanks: 271
Thanked 258 Times in 157 Posts
|
|
مٹائیں ساری خواہشیں، غبار ِ راہ کر دیا
ہمیں تو تیرے عشق نے جہاں پناہ کر دیا
غزل غزل لہو ہوئے تیرے سکوں کے واسطے
وہ زخم تھے کہ جنکو ہم نے مہر و ماہ کر دیا
نظر کو تُو نہ مل سکا تو ہر طرف نظر گئی
خراب خانہ ِ جنوں ہوس نے آہ کر دیا
عدم کا قافلہ سہی، عزیز ِ مصر ہو نہ ہو
کہ ہم نے حسن ِ حرف کو سپرد ِ چاہ کر دیا
ایاغؔ گردشوں میں تھا، شراب ہم بھی پی گئے
عجیب بے کلی سی تھی، بس اک گناہ کر دیا
الطاف حسین ایاغؔ ، سکردو بلتستان
__________________
"So my birth was the first of all my misfortunes". (Jean Jacques Rosseou)
|