Monday, August 13, 2012
|
|
Senior Member
|
|
Join Date: Oct 2011
Location: دیار ِ آرزو
Posts: 258
Thanks: 271
Thanked 258 Times in 157 Posts
|
|
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
خموشی سے ادا ہو رسم ِ دوری
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے
بھلا گھاٹے کا سودا کیوں کریں ہم
یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی
یہاں کار ِ مسیحاؑ کیوں کریں ہم
سُنا دیں عصمت ِ مریم کا قصہ
پر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم
تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی
سو خود پر بھی بھروسا کیوں کریں ہم
اُٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں
فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
چبا لیں کیوں نہ خود ہی اپنا ڈھانچہ
اُسے راحت مہیا کیوں کریں ہم
حضرت جون ایلیا
__________________
"So my birth was the first of all my misfortunes". (Jean Jacques Rosseou)
|